Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

نجی سکول بند رکھنے کا اعلان، کیمبرج کے امتحانات ملتوی، کراچی بورڈ کے پیپرز معمول کے مطابق ہوں گے

Published

on

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی گرفتاری کے بعد پرتشدد مظاہروں کی وجہ سے نجی سکول مالکان کی تنظیم نے ملک بھر میں سکول بند رکھنے کا اعلان کیا ہے جبکہ برطانوی نظام امتحانات کے تحت ہونے والے پرچے بھی ملتوی کر دیئے گئے ہیں۔

پرائیوٹ سکولز ایسی ایشن نے سیکرٹری اطلاعات کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کل ملک بھرپرائیویٹ سکولز بندرہیں گے، سکولز ایسوسی ایشن کے صدر کاشف مرزا سے منسوب بیان میں کہا گیا ہے کہ ہنگامی صورتحال کے پیش نظر 10مئی بروزبدھ ملک بھر کے پرائیویٹ اسکولز بندرہیں گے،پرائیویٹ سکول ریگولرکلاسز شیڈول کاآئندہ اعلان کل مشاورت کے بعد جاری کیا جائےگا۔

پرائیویٹ اسکولز ایسوسی ایشن کے بیان میں طلبہ، اساتذہ، اسٹاف اوروالدین سے اپیل کی گئی کہ ہنگامی صورتحال کے پیش نظر احتیاط اختیار کریں۔

لاہور کے تعلیمی بورڈ نے بھی دس مئی کے پیپرز ملتوی کر دیئے ہیں۔

کراچی کے ثانوی تعلیمی بورڈ کے ناظم امتحانات حبیب اللہ خان نے میٹرک کے امتحانات معمول کے مطانق جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے۔ ناظم امتحانات کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ کراچی میں میٹرک امتحانات معمول کے مطابق جاری رہیں گے، کل دس مئی کو صبح ساڑھے نوبجے بائیولوجی کا پرچہ لیا جائیگا، دوپہر ڈھائی بجے میٹرک جنرل گروپ،انگلش کا پرچہ ہوگا،طالب علم کل معمول کے مطابق پرچہ دینے آئے۔

برٹش کونسل پاکستان بھر میں کل ہونے والے کیمبرج امتحانات ملتوی کر دیئے،برٹش کونسل کی جانب سے ایک بیان میں کہا گیا کہ او لیول فزکس اور اے لیول میتھمیٹکس کا پرچہ ملتوی کردیا گیا ہے۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین