پاکستان

عمران خان کو جیل میں بیرک کی صفائی کے کام پر لگا دیا گیا

Published

on

عمران خان کو قید بامشقت پر عمل شروع ہوگیا،جیل حکام کے مطابق عمران خان جیل میں اپنے کمرے کی صفائی ستھرائی اور تزئین و آرائش کا خیال رکھیں گے۔عدالتی احکامات موصول ہونے کے بعد جیل سپرنٹنڈنٹ نے سزا پر عملدرآمد کےلئے احکامات جاری کردئیے۔

آئی جی جیل خانہ جات فاروق نذیر کا کہنا ہے کہ سکیورٹی وجوہات کو مدنظررکھتے ہوئے اپنے ہی کمرے کی تزئین وآرائش وصفائی ستھرائی کی سزا دی گئی ہے۔

میاں فاروق نذیر نے کہا کہ کوئی دوسری سزا دینے سے سیکیورٹی ایشوز بن سکتے ہیں۔

میاں نواز شریف کو بھی کوٹ لکھپت جیل میں اپنی ہی بیرک کی صفائی کا کام دیا گیا تھا۔

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین

Exit mobile version