Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

190 ملین پاؤنڈز کیس میں بھی عمران خان کو سزا دلوائی جائے گی، بیرسٹر گوہر

Published

on

پی ٹی آئی چیئرمین بیرسٹر گوہرعلی خان نے کہا ہے کہ 190 ملین پاؤنڈز ریفرنس میں21 گواہوں کے بیانات ہوچکے ہیں، یاد رکھیں جلد اس کیس میں بھی عمران خان کو سزا دلوائی جائے گی۔ جمعہ والے دن تمام حلقوں میں پر امن احتجاج کرینگے۔ بشریٰ بی بی کی انڈوسکوپی ہوچکی ہے لیکن رپورٹ ابھی تک نہیں آئی۔

اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو میں بیرسٹر گوہرعلی خان نے کہا کہ عمران خان نے ضمنی انتخابات نتائج پر حیرانگی کا اظہار کیا ہے۔ پنجاب میں پہلے سے بیلٹ باکس بھرے ہوئے تھے اور یہ پہلے سے طے شدہ نتائج تھے، جو لوگوں نے دیکھے۔ ہمارا الیکشن کمیشن سے مطالبہ رہا ہے کہ ہمیں لیول پلئینگ فیلڈ نہیں دی گئی۔ بتایا جائے کہ ریٹرننگ افسران اور ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسران جوڈیشری سے کیوں نہیں ہیں۔

بیرسٹر گوہر  نے کہا کہ چیف جسٹس کو یاد دہانی کرانا چاہتے ہیں الیکشن کمیشن پر پٹیشن دائر کی لیکن نہیں سنی گئی۔ عمران خان کامطالبہ ہے کہ کمیشن بنا کر فارم 45 پر تحقیقات کرتے تو ضمنی انتخابات میں دھاندلی نہ ہوتی۔الیکشن کا عملہ خود کہہ رہا ہے کہ بیلٹ باکس پہلے سے بھرے ہیں۔ سپریم کورٹ ہمارے ریزرو سیٹوں کی پٹیشن سنے۔

بیرسٹر گوہر نے کہا کہ بنی گالا میں بشری بی بی اکیلی ہیں، بنی گالا میں جتنے پودے، اور گھاس تھا ان کو پانی نہیں دیا جاتا وہ مکمل خراب ہوچکے ہیں، وہاں پودوں کو پانی لگانے کی اجازت دی جائے۔ہم اس کیس پر وکلاء کنونشن کریں گے جس کا ایک نقطہ ہوگا رول آف لاء۔

بیرسٹر گوہر  نے کہا کہ ہم اپنے حقوق کی جنگ لڑ رہے ہیں یہ مزاحمت نہیں ہے۔ بشری بی بی کو 14 سال کی قید اس لیے دی گی تاکہ بانی پی ٹی آئی کو ذلیل کیا جائے،اس وقت صرف بانی پی ٹی آئی کا جیل میں ٹرائل ہورہا ہے، ہمیں ضمانت دے دیں عمران خان خود عدالت پیش ہوں گے، وہ پاور شئیرنگ پر یقین نہیں رکھتے بلکہ جمہوریت پر یقین رکھتے ہیں۔

 

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین