تازہ ترین
عمران خان نے آئی ایم ایف کو خط لکھ دیا
بانی پی ٹی آئی عمران خان نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف کو خط لکھ دیا ہے، آج خط چلا گیا ہوگا۔
راولپنڈی اڈیالہ جیل میں کمرۂ عدالت میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ اگر ایسے حالات میں ملک کو قرضہ ملا تو قرضے کو واپس کون کرے گا، اس قرض سے غربت بڑھے گی۔
بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ جب تک سرمایہ کاری نہ ہو قرض بڑھتا جائے گا، سب سے پہلے ملک میں سیاسی استحکام لایا جائے۔
انہوں نے کہا کہ پہلے نواز شریف کی سلیکشن کے لیے اداروں کو تباہ کیا گیا۔ عدالتیں اور نیب سب کچھ تباہ کیا تاکہ نواز شریف کو سلیکٹ کرسکیں۔
بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ نواز شریف کے لیے مجھے زیرو کیا گیا اور پھر انتخابات میں دھاندلی کرائی گئی۔
انہوں نے کہا کہ اب کمشنر راولپنڈی کے انکشافات سامنے آئے ہیں، کمشنر کو اٹھایا گیا اور تشدد کیا گیا، اب سافٹ ویئر اپ ڈیٹ ہے۔
اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے عمران خان کے وکیل بیرسٹر علی ظفر نے کہا کہ عمران خان نے کہا ہے آئی ایم ایف کو خط لکھیں گے لیکن ابھی لکھا نہیں۔عمران خان نے کہا ہے آئی ایم ایف کا پروگرام جاری رہنا چاہیئے۔ عمران خان نے کہا ہے پاکستان کی اکانومی کو بہتر کرنے کی ضرورت ہے،عمران خان کہا ہے پاکستان میں معاشی اور سیاسی استحکام کی ضرورت ہے۔
بیرسٹر علی ظفر کے مطابق عمران خان نے کہا جمہوریت کیلئے جس فورم پر بھی آواز اٹھانے کی ضرورت ہوئی اٹھائیں گے،خط لکھنے کا شاید انہوں نے کہا ہے یہ ابھی بتائیں گے آپ کو۔
-
کھیل1 سال ago
ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی، سری لنکا نے اپنا کرکٹ بورڈ برطرف کردیا
-
کھیل1 سال ago
کم عمر لڑکی کی سیکس ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے پر ریئل میڈرڈ کے 3 کھلاڑی گرفتار
-
تازہ ترین8 مہینے ago
چیئرمین پی سی بی دو طرفہ سیریز پر بات کرنے آئرلینڈ پہنچ گئے
-
پاکستان7 مہینے ago
مریم نواز سے گورنر پنجاب کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے لیے اہم امور پر تبادلہ خیال
-
ٹاپ سٹوریز1 سال ago
آئی ایم ایف بورڈ سے معاہدہ منظور،1.2 ارب ڈالر کا فوری اجرا ممکن، باقی رقم دو سہ ماہی جائزوں سے مشروط
-
کالم2 سال ago
اسلام میں عبادت کا تصور
-
ٹاپ سٹوریز7 مہینے ago
اسحاق ڈار سے امریکی سفیر کی ملاقات، سکیورٹی اور اقتصادی تعاون سمیت دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال
-
تازہ ترین9 مہینے ago
پی سی بی نے انٹرنیشنل ٹیموں کے قیام کے لیے عمارت خرید لی