تازہ ترین
عمران خان کی آڈیو سپریم کورٹ سے لیک نہیں ہوئی، چیف جسٹس، اگر ہوئی بھی ہے تو کیا برائی ہے؟ جسٹس اطہر من اللہ
سپریم کورٹ میں نیب ترامیم کیس کی سماعت کے دوران عمران خان کی گفتگو کی آڈیو لیک پر چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے وضاحت کر دی۔ چیف جسٹس نے کہا ہے میں نے انکوائری کروائی ہے سپریم کورٹ سے عمران خان کی آڈیو لیک نہیں ہوئی۔
چیف جسٹس نے کہا کہ آئی ٹی سٹاف نے بتایا کہ آڈیو کے اندر انے والی کچھ آوازیں عدالت سے نہیں ہو سکتی۔
جسٹس اطہر من اللہ نے کہا کہ اگر آڈیو لیک ہوئی تو اس میں برائی کیا ہے؟ یہ ایک کھلی سماعت میں ہوئی گفتگو تھی۔