Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

تازہ ترین

سیاسی مذاکرات کے لیے عمران خان کا سپریم کورٹ کو خط لکھنے کا فیصلہ

Published

on

سپریم کورٹ کی جانب سے سابق وزیراعظم عمران خان کو دیگر سیاسی جماعتوں سے بات چیت کے مشورہ کے بعد عمران خان نے سپریم کورٹ کو مذاکرت کے حوالے سے خط لکھنے کا فیصلہ کرلیا۔ذرائع کے مطابق عمران خان کا موقف ہے کہ خط ملک کو درپیش معاشی مشکلات اور سیاسی عدم استحکام ختم کرنے کیلئے لکھ رہا ہوں، ملک کو درپیش سنگین معاشی و سیاسی عدم استحکام ختم کرنے کیلئے ہر سنجیدہ فریق سے بات کرنے کو تیار ہیں۔

پارٹی ذرائع کے مطابق عمران خان اپنے خط میں کہیں گے کہ وہ ہر اس فریق سے مذاکرات کو تیار ہیں جو معاشی و سیاسی مسائل حل کرنے کی استطاعت رکھتاہو۔

ذرائع نے بتایا کہ انتخابی مینڈیٹ کی واپسی،نو مئی جوڈیشل انکوئری سمیت دیگر سیاسی کیسز میں فئیر ٹرائل کے نکات بھی خط میں شامل ہوں گے۔

ذرائع نے کہا کہ  عمران خان نے خط کا ضروری متن نوٹ کروادیا ہے۔ نیب ترامیم کیس میں ججز نے بانی پی ٹی آئی کو دیگر سیاسی جماعتوں سے بات چیت کا مشورہ دیا تھا۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین