Uncategorized
عمران خان کا پورا خاندان چور ثابت ہوا، انہیں اب بھی ریلیف مل رہا ہے، مریم نواز
مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر نے کہا ہے کہ عمران خان کا پورا خاندان چور ثابت ہوا،اگر کوئی وزیراعظم اور اس کی بیوی چوری کرتی ہے تو کیا اسے چھوڑ دیا جائے۔
ظفر وال میں انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ احسن اقبال کو اپنا بڑا بھائی سمجھتی ہوں،جلسہ دیکھ کر نواز شریف کی بات یاد آئی کہ اتنا بڑا جلسہ، کہاں کہاں دیکھوں،اتنا بڑا جلسہ ہے کہ بال اسٹیڈیم سے باہر چلی گئی،احسن اقبال کو نارووال کی خدمت پر سزا ملی ، بازو پر گولی کھائی۔
مریم نواز نے کہا کہ نواز شریف کیخلاف کیا کیا ظلم، انتقام نہیں لیا گیا،نواز شریف کے مخالفین تھے اور نواز شریف ہے،نواز شریف کیخلاف سازش کرنے والے گھروں کو چلے گئے،آج میدان میں ایک ہی لیڈر شیروں کی طرح کھڑا ہے اور وہ نواز شریف ہے۔
مریم نواز نے کہا کہ ظلم اور سازش کرنے والے آج سب انجام کو پہنچ گئے،آج وہ ٹی وی پر بیٹھ کر دیکھتے ہوں گے اللہ نے نواز شریف کو دوبارہ عزت دی،قومی راز افشا کرنے پر بانی پی ٹی آئی کو 10 سال سزا ہوئی، ہم جو دیکھ رہے ہیں یہ مکافات عمل کے سوا کچھ نہیں،آج اس کا پورا خاندان چور ثابت ہوا ہے۔
مریم نواز نے کہا کہ مجھ پر کوئی چوری کا الزام نہیں تھا میں بھی کسی کی بیٹی اور ماں ہوں،بشریٰ بی بی پر توشہ خانہ سے ہیرے جواہرات، گھڑیاں چوری کرکے بیچنے کا الزام ثابت ہوا، اگر کوئی وزیراعظم یا اسکی بیوی چوری کرتی ہے تو کیا اسے چھوڑ دیا جائے۔
مریم نواز نے کہا کہ جو ہمیں برداشت کرنا پڑا اللہ کرے انہیں نہ سہنا پڑے،میں اپنے والد کو جیل میں ملنے گئی تو وہاں سے گرفتار کرلیا،نیب والو! یاد رکھنا نواز شریف نے کہا تھا وقت ایک جیسا نہیں رہتا،آج دیکھو اللہ تعالیٰ نے نواز شریف کو کس طرح سرخرو کیا،جب پولیس زمان پارک آتی تھی تو ڈنڈوں، پٹرول بم سے مقابلہ کرتے تھے،جب حساب کتاب کا موقع آیا تو وہیل چیئر پر بیٹھ گئے ٹانگ پر پلاسٹر چڑھ گیا، جب انسان کا ہاتھ چوری سے رنگا ہو تو پلاسٹر چڑھانا پڑتا ہے،میں کوٹ لکھپت جیل میں 5 ماہ سزائے موت کی چکی میں رہی،آج بھی انہیں جتنا ریلیف مل رہا ہے ن لیگ نے کبھی نہیں دیکھا۔
-
کھیل1 سال ago
ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی، سری لنکا نے اپنا کرکٹ بورڈ برطرف کردیا
-
کھیل1 سال ago
کم عمر لڑکی کی سیکس ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے پر ریئل میڈرڈ کے 3 کھلاڑی گرفتار
-
تازہ ترین8 مہینے ago
چیئرمین پی سی بی دو طرفہ سیریز پر بات کرنے آئرلینڈ پہنچ گئے
-
پاکستان7 مہینے ago
مریم نواز سے گورنر پنجاب کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے لیے اہم امور پر تبادلہ خیال
-
ٹاپ سٹوریز1 سال ago
آئی ایم ایف بورڈ سے معاہدہ منظور،1.2 ارب ڈالر کا فوری اجرا ممکن، باقی رقم دو سہ ماہی جائزوں سے مشروط
-
کالم2 سال ago
اسلام میں عبادت کا تصور
-
ٹاپ سٹوریز7 مہینے ago
اسحاق ڈار سے امریکی سفیر کی ملاقات، سکیورٹی اور اقتصادی تعاون سمیت دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال
-
تازہ ترین9 مہینے ago
پی سی بی نے انٹرنیشنل ٹیموں کے قیام کے لیے عمارت خرید لی