تازہ ترین
عمران خان کا آئی ایم ایف کو خط ملک دشمنی ہے، شہباز شریف، یہ ان کا وطیرہ ہے، نواز شریف
سابق وزیراعظم نواز شریف نے عمران خان کی جانب سے آئی سیم ایف کو خط لکھے جانے پر کہا کہ اس طرح کے خط وہی لکھ سکتے ہیں۔ شہباز شریف نے خط کوسائفر کے بعد ایک اور ملک دشمنی قرار دیا۔
قومی اسمبلی کے افتتاحی اجلاس میں شرکت کے لیے پارلیمنٹ پہنچنے پرنواز شریف سے سوال کیا گیا کہ عمران خان نے آئی ایم ایف کوخط لکھا ہے، جس کے جواب میں نواز شریف نے کہا کہ اس طرح کے خط وہی لکھ سکتے ہیں، یہ ان کا وطیرہ ہے،ایسا خط کوئی اور فرد نہیں لکھ سکتا۔
پھر سوال کیا گیا کہ یہ ملک دشمنی کے مترادف ہے، جس پر نواز شریف نے کہا کہ آپ خود ہی اخذ کر لیں۔
مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف پارلیمنٹ ہاؤس پہنچے تو اس موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عمران خان نے آئی ایم ایف کو خط لکھا ہے، یہ سائفر کے بعد ایک اور ملک دشمنی کا ثبوت ہے، اس کے بعد کسی کو شک نہیں رہنا چاہیئے۔
شہبازشریف نے کہا کہ عمران خان چاہتے ہیں ملک مکمل تباہی کا شکار ہو، سابق چیئرمین پی ٹی آئی کا اقدام انتہائی قابل مذمت ہے۔
تحریک انصاف کے رہنما شیرافضل مروت نے کہا کہ عوام نے جس مقصد کے لیے مینڈٹ دیا ہے اس پر کام کریں گے، عوام نے بوسیدہ نظام کو نئی جہت دینے کے لیے مینڈٹ دیا، حقیقی آزادی ، قانونی کی حکمرانی اور سماجی انصاف کے لیے کردارادا کریں گے۔
پاکستان تحریک انصاف کے نامزد وزیراعظم عمر ایوب نے کہا کہ ہمارا سنی اتحاد کونسل کے ساتھ اتحاد ہے، تحریک انصاف کا انٹراپارٹی انتخابات میں ہورہا ہے، تمام معاملات جلد ہو جائیں گے، یہ چوں چوں کے مربے میں حالات درست کرنے کی صلاحیت نہیں۔
پی ٹی آئی کے رہنما علی محمد خان نے کہا کہ حق کی جیت ہوئی ہے، ظلم کے باوجود 100 کے قریب اراکین ایوان میں پہنچے، مزید اراکین بھی جلد ایوان میں ہوں گے۔
زرتاج گل کا کہنا تھا کہ ایوان میں اپنے اسیر رہنماوں اور کارکنوں کی بات کریں گے، سنی اتحاد کونسل اور ایم ڈبلیو ایم کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔
مسلم لیگ ن کے رہنما عطاء تارڑ کا کہنا تھا کہ مخالفین نے آئی ایم ایف کو خط لکھ دیا ہے، خط میں کاش لکھ دیتے کہ میں قیدی ہوں اور کرپشن کیسز میں اندرہوں ، پہلے امریکی سازش اور اب امریکا سے مدد، آپ کی پالیسی ہے؟ کیا آئی ایف ایم کو خط لکھ کرملک میں بحران پیدا کرنا ہے، یہ اقدام ملک کے خلاف اور ذاتی انا کی تسکین ہے۔
-
کھیل1 سال ago
ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی، سری لنکا نے اپنا کرکٹ بورڈ برطرف کردیا
-
کھیل1 سال ago
کم عمر لڑکی کی سیکس ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے پر ریئل میڈرڈ کے 3 کھلاڑی گرفتار
-
تازہ ترین7 مہینے ago
چیئرمین پی سی بی دو طرفہ سیریز پر بات کرنے آئرلینڈ پہنچ گئے
-
پاکستان7 مہینے ago
مریم نواز سے گورنر پنجاب کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے لیے اہم امور پر تبادلہ خیال
-
ٹاپ سٹوریز1 سال ago
آئی ایم ایف بورڈ سے معاہدہ منظور،1.2 ارب ڈالر کا فوری اجرا ممکن، باقی رقم دو سہ ماہی جائزوں سے مشروط
-
کالم2 سال ago
اسلام میں عبادت کا تصور
-
ٹاپ سٹوریز7 مہینے ago
اسحاق ڈار سے امریکی سفیر کی ملاقات، سکیورٹی اور اقتصادی تعاون سمیت دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال
-
تازہ ترین9 مہینے ago
پی سی بی نے انٹرنیشنل ٹیموں کے قیام کے لیے عمارت خرید لی