Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

عمران خان کے کاغذات نامزدگی میانوالی میں جمع کرا دیئے گئے

Published

on

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی چیئرمین عمران خان کے کاغذات نامزدگی جمع کرادیے گئے۔

عمران خان کے حلقہ این اے 89 میانوالی سے کاغذات نامزدگی جمع کرائے گئے ہیں۔

گزشتہ روز بانی پی ٹی آئی نے اڈیالہ جیل میں کاغذات نامزدگی پر دستخط کیے تھے جو اُن کے وکیل رائے محمد علی لے کر گئے تھے۔

رائے محمد علی کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی میانوالی، لاہور اور اسلام آباد سے الیکشن لڑیں گے، اڈیالہ جیل انتظامیہ نے کاغذات نامزدگی چھینے جو 7 گھنٹے بعد ہمارے حوالے کیے گئے۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین