Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

نیب کیسز میں جیل ٹرائل کے خلاف عمران خان کی درخواستیں مسترد

Published

on

اسلام آباد ہائی کورٹ نے نیب کیسز میں جیل ٹرائل کے خلاف عمران خان کی درخواستیں مسترد کردیں۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے ڈویژن بینچ نے محفوظ فیصلہ سنایا۔ چیف جسٹس عامر فاروق اور جسٹس طارق محمود جہانگیری بینچ میں شامل تھے۔

عدالت نےجیل ٹرائل کے خلاف عمران خان کی درخواستیں خارج کرتے ہوئے کہا کہ تفصیلی وجوہات تحریری فیصلہ میں جاری کی جائیں گی۔

بانی پی ٹی آئی نے توشہ خانہ اور 190 ملین پاؤنڈ نیب کیس میں جیل ٹرائل چیلنج کیا تھا۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین