ٹاپ سٹوریز
2023 میں امجد اسلام امجد، ضیا محی الدین، قوی خان سمیت فن کی دنیا کے کئی ستارے ڈوب گئے
سال دو ہزار 2023 میں فنون لطیفہ سے منسلک کئی مشہور فنکار اور اور اہم شخصیات دنیا فانی سے کوچ کرگئے۔
80کی دہائی میں ڈرامہ ففٹی ففٹی سے شہرت کی بلندیوں کو چھونے والے اداکار ماجد جہانگیرکا انتقال 10جنوری کو لاہور میں ہوا۔
پاکستان ٹیلی وژن کے معروف ڈرامہ نویس امجد اسلام امجد کا انتقال 10فروری کو ہوا۔
ضیا محی الدین کا انتقال 13فروری کو کراچی میں ہوا،وہ ہمہ جہت اداکارتھے،جنھوں نے پاکستان کے علاوہ بین الاقوامی فلموں میں بھی کردارنگاری کی۔
ڈرامہ سیریز اندھیر اجالا سمیت ان گنت ڈراموں میں کردار نگاری کرنے والے قوی خان کا انتقال 5 مارچ کو کینیڈا میں ہوا،انھیں وہیں پر سپردخاک کیا گیا۔
ٹی وی کے سینئراداکارشکیل کا انتقال 29جون کو ہوا،ان کا اصل نام شکیل یوسف تھا، وہ ٹیلی وژن کے معروف اداکارتھے،جن کے مشہورڈراموں میں انکل عرفی،آنگن ٹیڑھا،ان کہی سمیت دیگرڈرامے شامل ہیں۔
پی ٹی وی کے مشہور ڈرامہ آنچ کے پرڈیوسر طارق جمیل کا انتقال 9 اپریل کو ہوا،انھوں نے بطور اداکار بھی چند ڈراموں میں کردارنگاری کی۔
پشتو فلموں کی معروف اداکارہ زمرد خان نے 4 مئی کو اس فانی دنیا سے کوچ کیا۔
کراچی سے تعلق رکھنے والے اداکار شبیر رعنا کا انتقال 7مئی کو 69 برس کی عمر میں ہوا،انھوں نے نجی چینل کے ڈراموں میں یادگار کرداراداکیے۔
مشہور گانے پانی دا بلبلہ کے گلوکار عاطف یعقوب کا انتقال 13 مئی کو ہوا۔
ڈرامہ نویس و ادیب شعیب ہاشمی کا انتقال 15 مئی کو ہوا۔
گردوں کے عارضے میں مبتلا مشہور گلوکار اسد عباس کا انتقال 15 اگست کو ہوا۔
اداکارہ نوشین مسعود کا انتقال علالت کے بعد 6 دسمبر کو ہوا۔
سال 2023 اختتامی دنوں 25 دسمبر کو ماضی کے منفرد اداکار نثار قادری اس جہان فانی سے کوچ کرگئے تھے۔
-
کھیل1 سال ago
ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی، سری لنکا نے اپنا کرکٹ بورڈ برطرف کردیا
-
کھیل1 سال ago
کم عمر لڑکی کی سیکس ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے پر ریئل میڈرڈ کے 3 کھلاڑی گرفتار
-
تازہ ترین8 مہینے ago
چیئرمین پی سی بی دو طرفہ سیریز پر بات کرنے آئرلینڈ پہنچ گئے
-
پاکستان7 مہینے ago
مریم نواز سے گورنر پنجاب کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے لیے اہم امور پر تبادلہ خیال
-
ٹاپ سٹوریز1 سال ago
آئی ایم ایف بورڈ سے معاہدہ منظور،1.2 ارب ڈالر کا فوری اجرا ممکن، باقی رقم دو سہ ماہی جائزوں سے مشروط
-
کالم2 سال ago
اسلام میں عبادت کا تصور
-
ٹاپ سٹوریز7 مہینے ago
اسحاق ڈار سے امریکی سفیر کی ملاقات، سکیورٹی اور اقتصادی تعاون سمیت دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال
-
تازہ ترین9 مہینے ago
پی سی بی نے انٹرنیشنل ٹیموں کے قیام کے لیے عمارت خرید لی