پاکستان
ہر صورت دہشتگردی اور ڈرگ مافیا کا خاتمہ اور امن کی بحالی چاہتے ہیں، وزیراعلیٰ سندھ
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیر صدارت ایپکس کمیٹی کا 30واں اجلاس ہوا۔
اجلاس میں صوبائی وزیر اطلاعات شرجیل میمن، وزیر داخلہ ضیا الحسن لنجار، میئر کراچی مرتضیٰ وہاب، کور کمانڈر کراچی لیفٹننٹ جنرل بابر افتخار، چیف سیکریٹری آصف حیدر شاہ، ڈی جی رینجرز میجر جنرل اظہر وقاص، اور دیگر متعلقہ افسران شریک ہوئے۔
وزیر اعلی سندھ نے کہا کہ سندھ حکومت صوبے میں ہر صورت دہشت گردی کا خاتمہ، امن امان کی بحالی، ڈرگ مافیا کا خاتمہ چاہتی ہے۔
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ ایپکس کمیٹی کا 15-2014 میں قیام عمل میں آیا تھا،سندھ حکومت نے 15-2014 سے اہم معاملات خاص طور پر سکیورٹی پر باہمی مشاورت سے فیصلے کئے۔
مراد علی شاہ نے کہا کہ سندھ حکومت صوبے میں ہر صورت دہشت گردی کا خاتمہ، امن امان کی بحالی، ڈرگ مافیا کا خاتمہ چاہتی ہے، آج ایپکس کمیٹی کا 30 واں اجلاس سندھ حکومت کے عزم کا نتیجہ ہے۔
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ اس وقت کچے میں ڈکیت اور شہر کراچی میں اسٹریٹ کرام کے خاتمے کیلئے اقدامات کر رہے ہیں، سندھ حکومت نے پہلے بھی امن امان بحال کیا ہے اور اب بھی اس کی بحالی کر کے دکھائینگے۔
-
کھیل1 سال ago
ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی، سری لنکا نے اپنا کرکٹ بورڈ برطرف کردیا
-
کھیل1 سال ago
کم عمر لڑکی کی سیکس ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے پر ریئل میڈرڈ کے 3 کھلاڑی گرفتار
-
تازہ ترین8 مہینے ago
چیئرمین پی سی بی دو طرفہ سیریز پر بات کرنے آئرلینڈ پہنچ گئے
-
پاکستان7 مہینے ago
مریم نواز سے گورنر پنجاب کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے لیے اہم امور پر تبادلہ خیال
-
ٹاپ سٹوریز1 سال ago
آئی ایم ایف بورڈ سے معاہدہ منظور،1.2 ارب ڈالر کا فوری اجرا ممکن، باقی رقم دو سہ ماہی جائزوں سے مشروط
-
کالم2 سال ago
اسلام میں عبادت کا تصور
-
ٹاپ سٹوریز7 مہینے ago
اسحاق ڈار سے امریکی سفیر کی ملاقات، سکیورٹی اور اقتصادی تعاون سمیت دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال
-
تازہ ترین9 مہینے ago
پی سی بی نے انٹرنیشنل ٹیموں کے قیام کے لیے عمارت خرید لی