Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

دلچسپ و عجیب

کینیڈا میں ٹرک پر لدے شہد کے چھتے گرنے سے شہد کی 50 لاکھ مکھیوں نے علاقے کو گھیر لیا

Published

on

5 million bees fall off truck in Canada

کینیڈا میں ٹورنٹو سے تقریباً ایک گھنٹہ کی مسافت پر جنوب میں ایک ٹرک پر لدے شہد کی مکھیوں کے چھتے گر گئے اور تقریبا 50 لاکھ شہد کی مکھیاں 400 میٹر کے دائرے میں پھیل گئیں۔

پولیس نے سوشل میڈیا پر اپیل کی کہ لوگ اس علاقے سے دور رہیں، اور گاڑیوں میں اس علاقے میں موجود لوگ شیشے بند رکھیں۔ اتنی بڑی تعداد میں شہد کی مکھیوں پر قابو پانے کے لیے شہد کی مکھیاں پالنے والے تجربہ کار افراد کی مدد بھی طلب کی گئی۔

شہد کے چھتوں کو ایک علاقے سے دوسرے علاقے میں منتقل کیا جا رہا تھا جب ٹرک پر رکھے یہ چھتے رسیاں ڈھیلی ہونے کی وجہ سے کھل کر سڑک پر آ گرے۔

شہد کی مکھیاں پالنے والے ایک درجن افراد پولیس کی مدد کو پہنچے، مدد کے لیے پہنچنے والے ایک شخص مائیکل باربر نے بعد میں بتایا کہ شہد کی مکھیاں اور ان کے چھتے 400 میٹر (1,300 فٹ) کے دائرے میں بکھرے ہوئے تھے۔ کاروں پر کچھ چھوٹی مکھیاں جھرمٹ بنائے ہوئے تھیں، مکھیاں ایسا اس وقت کرتی ہیں جب وہ حفاظت کی تلاش میں ہوں۔ شاید میرے ٹرک کے اگلے حصے پر ایک ہزار شہد کی مکھیاں تھیں۔

مائیکل نے کہا کہ چند گھنٹوں کے بعد، زیادہ تر شہد کی مکھیاں اپنے چھتے تلاش کرنے میں کامیاب ہو گئیں، لیکن چند سو شہد کی مکھیاں اس حادثے میں زندہ نہیں رہیں۔ایک ٹرک کے ڈرائیور کو مکھیوں نے 100 سے زیادہ ڈنک مارے کیونکہ اس نے شہد کی مکھیاں پالنے کا پورا سوٹ نہیں پہنا ہوا تھا۔ پیرامیڈیکس قریب ہی تھے اور وہ شدید زخمی نہیں ہوا۔

مائیکل نے کہا کہ مکمل حفاظتی سوٹ میں شہد کی مکھیاں پالنے والوں کو بھی مکھیوں نے شدید پریشان کیا۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین