Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

تازہ ترین

فرینکفرٹ میں افغان شہریوں کا پاکستان کے سفارتخانے پر حملہ، پتھراؤ، پرچم کی بیحرمتی

Published

on

جرمنی کے شہر فرینکفرٹ میں افغان شہریوں نے پاکستانی سفارتی مشن کے باہر ہنگامہ آرائی اور توڑ پھوڑ کی ہے۔ کچھ افغان شہریوں نے پاکستانی سفارتخانے پر دھاوا بول دیا اور قومی پرچم کی بے حرمتی بھی کی۔

8 سے 10افغان شہریوں نے پاکستانی قونصل خانے کے اندر جانے کی کوشش کی جبکہ افغان شہریوں نے پتھراؤ بھی کیا ہے۔

دیگر اطلاعات کے مطابق افغان شہری قونصل خانے کے اندر داخل ہوگئے اور پاکستان کے قومی پرچم کی بے حرمتی کی۔ ان مناظر کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔

جرمن حکام نے افغان شہریوں کو احتجاج کی اجازت دی تھی تاہم افغانی آپے سے باہر ہو گئے۔

اس پر جرمن پولیس نے 2 افغان شہریوں کو حراست میں لے لیا ہے۔

پاکستانی حکام کا کہنا تھا کہ غیر ملکی سفارتی تنصیبات کی سیکیورٹی جرمن حکومت کی ذمہ داری ہے۔ حکام کا مزید کہنا تھا کہ بین الاقوامی برادری میں بھی سفارتی تنصیبات کی سیکیورٹی کے حوالے سے تشویش ہو رہی ہے۔

جرمن پولیس کا کہنا تھا کہ ویڈیوزکی مدد سے مزید مظاہرین کی شناخت کررہے ہیں۔ پاکستانی سفارتی حکام نے برلن میں جرمن وزارت خارجہ سے معاملہ اٹھایا گیا ہے۔

جبکہ جرمن حکام کی جانب سے پاکستانی سفارتخانے کو مکمل تحقیقات کی یقین دہانی کرائی گئی ہے۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین