Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

جہلم اور سرگودھا میں مسلم لیگ کے دو ناراض دھڑے واپس آگئے، پارٹی امیدواروں کے حق میں دستبردار

Published

on

جہلم اور سرگودھا کے حلقوں میں مسلم لیگ ن کے ناراض دھڑے واپس آگئے، پارٹی کے نامزد امیدواروں کے حق میں دیگر دھڑے دستبردار ہوگئے۔

مسلم لیگ ن کے صدر اور سابق وزیراعظم شہباز شریف نے ناراض دھڑوں کے درمیان صلح کرائی۔ جہلم کے راجہ مطلوب مہدی اور راجہ طالب مہدی، مسلم لیگ (ن) کے  چودھری فرخ الطاف کے حق میں دستبردار ہوگئے۔

شہباز شریف سے ملاقات میں راجہ مطلوب مہدی اور راجہ طالب مہدی نے فرخ الطاف کےحق میں دستبردار ہونے کا باضابطہ اعلان کیا۔

سرگودھا میں حامد حمید بھی مسلم لیگ (ن) کے  ڈاکٹر لیاقت کے حق میں دستبردار  ہوگئے۔شہبازشریف نے پارٹی نظم وضبط کی پاسداری اور ایک مقصد کیلئے تمام رہنماؤں کے جذبے کو سراہا۔

شہباز شریف نے کہا کہ آپ پر فخر ہے،  پارٹی اور قیادت کو عزت دی، جس پر شکرگزار ہیں،ہم سب نے متحد ہوکر  عوام کو مہنگائی سے نجات دلانی ہے،پاکستان کی معاشی بحالی اور خودانحصاری اصل چیلنج ہیں۔

سابق وزیراعظم نے کہا کہ ہمیں مل کر مہنگائی، بیروزگاری اور معاشی بدحالی کے مسائل سے لڑنا ہے۔ پارٹی رہنماؤں نے قیادت کے اعتماد اور حوصلہ افزائی پر شکریہ ادا کیا۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین