پاکستان
کراچی میں پارہ 38 ڈگری سینٹی گریڈ سے بڑھ گیا، نمی کم ہونے سے حدت محسوس نہیں کی گئی
جمعرات کو کراچی کا پارہ 38ڈگری سے تجاوزکرگیا،نمی کا تناسب کم ہونے کے سبب غیرمعمولی حدت محسوس نہیں کی گئی۔
جمعےکو بھی بلوچستان کی ہواوں کے اثرات کے سبب موسم گرم وخشک رہنے کی توقع ہے، دیہی سندھ کے ضلع سکرنڈ کا پارہ 40ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا۔
جمعرات کو کراچی میں دوپہر کے وقت سمندر کی جنوب مغربی ہوائیں غیرفعال ہونےاوربلوچستان کی شمال مغربی سمت کی گرم ریگستانی ہوائیں چلنے کے سبب حدت رہی،تاہم ہوا میں نمی کاتناسب صرف 22فیصد ہونے کے سبب گرمی کی شدت غیرمعمولی طورپر محسوس نہیں ہوئی۔
محکمہ موسمیات کراچی کے مطابق شہر کا زیادہ سے زیادہ پارہ 38.2ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا،دن بھر متاثر اوربند سمندری ہوائیں شام کے وقت چل پڑیں۔
دیہی سندھ کے اضلاع بھی گرمی کی لپیٹ میں رہے،سب سے زیادہ درجہ حرارت سکرنڈ میں 40ڈگری ریکارڈ ہوا۔