Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

ٹاپ سٹوریز

سال میں آٹا 102.43 فیصد مہنگا، دال، سبزی کی قیمتیں بھی بڑھ گئیں،بجلی 8.3 فیصد اور گھروں کے کرائے 7.4 فیصد بڑھے، ادارہ شماریات

Published

on

Inflation rate in Pakistan fell below 10% for the first time in 3 years

ادارہ شماریات نے کہا ہے کہ ملک میں پچھلے ماہ جولائی میں مہنگائی میں اضافہ دیکھا گیا جبکہ ایک سال کے دوران ایک سال میں آٹا 102.43 فیصد اور چائے 97.26 فیصد، چاول 68.8 ، گندم 66.5، آلو 60.6 اور چکن 58.1 فیصد مہنگا ہوا۔

ادارہ شماریات نے مہنگائی سے متعلق اعداد و شمار جاری کئے ہیں جن کے مطابق جون کے مقابلے میں جولائی میں مہنگائی میں 3.4 فیصد کا اضافہ ہوا، جولائی 2023 میں مہنگائی کی شرح 28.3 فیصد ہوگئی۔

ادارہ شماریات کے مطابق جولائی میں سبزیاں 37.6 ، ٹماٹر 33.4، سبز مسالحہ جات 18.8 فیصد مہنگے ہوئے، جولائی میں آٹا 13.3 ، چینی 11.1، آلو 8.1 فیصد مہنگے ہوئے۔

ادارہ شماریات کا کہنا ہے کہ ایک ماہ میں گڑ 6.79 ، خشک دودھ 5.2 اور دال ماش 3.2 فیصد مہنگی ہوئی۔

جولائی میں بجلی چارجز 39.88 ، ٹرانسپورٹ 4 اور اسپتال سروسز 6 فیصد مہنگی ہوئیں۔

ادارہ شماریات کے مطابق جولائی 2022 کے مقابلے میں جولائی 2023 میں سگریٹس 123.46 فیصد مہنگے ہوئے، ایک سال میں آٹا 102.43 فیصد اور چائے 97.26 فیصد مہنگی ہوا۔

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق ایک سال میں چاول 68.8 ، گندم 66.5، آلو 60.6 اور چکن 58.1 فیصد مہنگا ہوا،ایک سال میں چینی 56.4، گندم مصنوعات 55.9 ، گڑ 44.5 فیصد مہنگا ہوا۔

ادارہ شماریات کا کہنا ہے کہ ایک سال میں دال مونگ 43.8 ، دال ماش 41 ، دوودھ 30اور سبزیاں 25 فیصد مہنگی ہوئیں، ایک سال میں اسٹیشنری 63.5 ، گیس 62.8 گاڑیاں 35.6 اور تعمیراتی سامان 35 فیصد مہنگا ہوا، ایک سال میں بجلی چارجز 8.3 اور گھروں کے کرائے 7.4 فیصد بڑھ گئے۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین