Uncategorized

ورلڈ کپ کی تیاری، آسٹریلین ٹیم ستمبر میں بھارت کا دورہ کرے گی

Published

on

آئی سی سی ورلڈ کپ 2023 سے قبل کینگرو ٹیم بھارت کا دورہ کرے گی، بھارتی ٹیم اپنا ہوم سیزن ورلڈ کپ سے پہلے ہی شروع کر دے گی۔

بھارتی ٹیم ستمبر میں 3 ایک روزہ میچوں میں کینگرو ٹیم کی میزبانی کرے گی، یہ سیریز اسلئے بھی بہت اہم ہے کہ اس سیریز سے دونوں ٹیموں کو ورلڈ کپ کیلئے تیاری  میں مدد ملے گی۔

3 میچوں پر مشتمل ون ڈے سیریز کے میچ  22، 24 اور 27 ستمبر کو کھیلے جائیں گے۔

بھارت جنوری 2024 میں انگلینڈاور افغانستان کی کرکٹ ٹیموں کی میزبانی بھی کرے گا، افغانستان کیخلاف 3 ٹوئنٹی میچوں کی سیریز 11 جنوری سے شروع ہو گی۔

انگلینڈ کیخلاف 5 میچوں پر مشتمل ٹیسٹ سیریز کا آغاز 25  جنوری سے ہو گا۔

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین

Exit mobile version