پاکستان
پی ٹی آئی کے سوات جلسہ میں بیرسٹر گوہر کے پی اے سمیت 50 افراد کی جیب کاٹ لی گئی
سوات میں گزشتہ روز پی ٹی آئی کے جلسے میں جیب کتروں نے متعدد افراد کی جیبوں کا صفایا کردیا۔چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کے پرسنل اسسٹنٹ سمیت 50 کارکن موبائل فونز اور پرس سے محروم ہوگئے۔تھانہ سیدو شریف میں مقدمہ درج کرلیاگیا۔
سوات پولیس کے ایک ہزار سے زائد پولیس اہلکار موجود ہونے کے باوجود جیب تراشوں نے عوام کو لوٹ لیا،جلسے میں شرکت کے لیے والے متعدد افراد کی جیبیں کٹ گئیں۔
سوات میں جلسہ گاہ کے اندر متعدد افراد موبائل اور نقدی سے محروم ہوگئے،موبائل اور نقدی سے محروم ہونے والے افراد نے جیب تراشوں کے خلاف قانونی کاروائی کا مطالبہ کیا ہے۔