Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران 53 مریضوں میں ڈینگی کی تشخیص، سب سے زیادہ کیس لاہور میں رپورٹ ہوئے

Published

on

پنجاب میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 53 نئے مریضوں میں ڈینگی کی تصدیق ہوئی۔۔ رواں سال پنجاب کے 36اضلاع میں ڈینگی کے 1511 کنفرم مریض رپورٹ ہوئے۔لاہور میں گزشتہ روز 28 نئے مریض سامنے آئے۔

سیکرٹری ہیلتھ علی جان خان کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران صوبے بھر میں 53 نئے مریضوں میں ڈینگی کی تصدیق ہوئی۔رواں سال لاہور میں ڈینگی کے 590 کنفرم مریض رپورٹ ہوئے۔اہور میں گزشتہ روز 28 نئے مریض سامنے آئے۔

رواں سال روالپنڈی میں ڈینگی کے کل 279 مریض  رپورٹ ہوئے جبکہ گزشتہ روز 8 نئے مریضوں میں ڈینگی کی تصدیق ہوئی۔

رواں سال ملتان میں ڈینگی کے کل 169 مریض رپورٹ ہوئے اور گزشتہ روز 3 نئے ڈینگی مریضوں کی تصدیق ہوئی۔

رواں سال فیصل آباد میں ڈینگی کے کل 113 مریض رپورٹ ہوئے،گزشتہ روز ایک  نئے ڈینگی کیس کی تصدیق ہوئی۔

گزشتہ روز گوجرانولہ اور نارووال میں دو دو  نئے ڈینگی مریضوں کی تصدیق ہوئی۔ گزشتہ روز گجرات، ڈیرہ غازی خان ، ساہیوال ،خانیوال، رحیم یار خان ، پاکپتن ، سرگودھا اور چکوال میں ڈینگی کا ایک ایک نیا مریض سامنے آیا۔

پنجاب بھر کے ہسپتالوں میں اس وقت ڈینگی کے کل 60 مریض زیر علاج ہیں جن کی حالت تسلی بخش ہے۔ضلع لاہور کے ہسپتالوں میں اس وقت ڈینگی کے کل 28 مریض زیر علاج ہیں۔

پنجاب کے سرکاری ہسپتالوں میں ڈینگی مریضوں کے لئے 2678 بیڈ مختص کئے گئے ہیں،50 بیڈز ڈینگی مریضوں کے زیر استعمال ہیں ۔

سیکرٹری ہیلتھ علی جان خان نے کہا ہے کہ ڈینگی سے بچنے کے لئے شہری اپنے ماحول کو صاف اور خشک رکھیں۔ ڈینگی کی روک تھام کے لئے شہری محکمہ صحت کی ٹیموں سے تعاون کریں۔ڈینگی بخار کے علاج ، معلومات یا شکایات کے لئے محکمہ صحت کی فری ہیلپ لائن 1033 پر رابطہ کریں۔رواں سال کے دوران پنجاب کا کوئی بھی شہری ڈینگی کی وجہ سے جاں بحق نہیں ہوا۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین