Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

ٹاپ سٹوریز

پنجاب کے سکولوں میں پلے گروپ سے پہلی کلاس تک بچوں کو مزید 7 چھٹیاں مل گئیں

Published

on

بچوں میں نمونیا کے کیسز میں ہوشربا اضافے کے بعد وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے پلے گروپ سے پہلی کلاس کے بچوں کے لئے 7 روز کی تعطیلات کا اعلان کر دیا ہے۔

پنجاب میں یکم جنوری سے 36 بچے نمونیا سے جاں بحق ہوچکے ہیں۔چلڈرن ہسپتال میں 10 میں سے 8 بچے نمونیا کے مریض ہیں۔

پنجاب بھر کے اسکولوں میں 31 جنوری تک صبح کی اسمبلی پر پابندی بھی عائد کردی گئی ہے۔

نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے ہدایت کی ہے کہ بچے ماسک کا استعمال کریں اور ہاتھ دھوئیں، گرم کپڑوں کا بھی استعمال کیا جائے۔

مزہرین صحت کا کہنا ہے کہ سردی میں اضافہ کے ساتھ وائرل نمونیا خصوصاً بچوں میں مرض بڑھ رہا ہے۔

حماد سعید 14 برس سے شعبہ صحافت سے منسلک ہیں، مختلف اخبارات اور ٹی وی چینلز کے ساتھ کام کیا، اب اردو کرانیکل کے لاہور میں نمائندہ خصوصی ہیں، کرائم، کورٹس اور سیاسی امور کے علاوہ ایل ڈی اے، پی ایچ اے، واسا، کسٹمز، ایل ڈبلیو ایم سی کے محکموں کی رپورٹنگ کرتے ہیں۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین