Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

شانگلہ میں آزاد امیدوار کے حامی مشتعل، گاڑیوں کو آگ لگادی، پولیس کی شیلنگ

Published

on

خیبر پختونخوا کے علاقے شانگلہ سے قومی اسمبلی کے حلقے این اے 11 میں شکست پر آزاد امیدوار کے حامیوں نے احتجاج کرتے ہوئے گاڑی کو آگ لگا دی۔

 مشتعل مظاہرین نے انتخابی نتائج پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے پولیس پر پتھراؤ کیا اور گاڑی کو آگ لگا دی۔پولیس کی جانب سے شیلنگ اور ہوائی فائرنگ سے متعدد مظاہرین زخمی ہو گئے۔

این اے 11 شانگلہ کا غیر حتمی غیر سرکاری نتیجہ شانگلہ سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے-11 سے مسلم لیگ(ن) کے امیر مقام 59ہزار 863 ووٹ لے کر کامیاب رہے۔

اس حلقے سے آزاد امیدوار سید فرین 54ہزار 311 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین