Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

ضمنی الیکشن میں مسلم لیگ ن کو ایک بار پھر مینڈیٹ ملا، رونا دھونا پارٹی کا رونا شروع ہو گیا، عظمیٰ بخاری

Published

on

وزیراطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ ضمنی انتخابات میں مسلم لیگ (ن) کو واضح کامیابی ملی ہے،ضمنی انتخابات میں عوام نے مسلم لیگ (ن) کو ایک بار پھر مینڈیٹ دیا ہے،کہا جارہا ہے پنجاب اور مرکز میں مسلم لیگ (ن) کی حکومت ہے اس لئے وہ سیٹیں جیت گئی۔

عظمیٰ بخاری نے لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کا خیال کسی صورت درست نہیں ،یہ صرف قیاس آرائی ہے،عمران خان کی حکومت میں ضمنی الیکشن میں مسلم لیگ (ن) نے واضح سیٹیں حاصل کی تھیں،رونا پارٹی کی طرف سے رونا دھونا شروع ہوچکا ہے۔

وزیراطلاعات پنجاب نے کہا کہ شکست کو تسلیم کرنے کا حوصلہ ہوناچاہئے،پنجاب میں ترقیاتی منصوبوں کا آغاز ہوچکا ہے،پنجاب کے عوام اب صرف ترقی چاہتے ہیں۔اپوزیشن کو چاہئے وہ احتجاج کی سیاست چھوڑ کر سنجیدہ سیاست کرے،اپوزیشن  الزامات کی سیاست کی بجائے کارکردگی دکھائے،پنجاب کے عوام اپنے بچوں کے ہاتھوں میں پٹرول بم نہیں چاہتے۔

عظمیٰ بخاری نے کہا کہ پنجاب کے عوام مسائل کے حل اور ریلیف چاہتے ہیں،صوبےکے عوام ترقی اور خوشحالی چاہتے ہیں،عثمان بزدار ماڈل نے پہلے ہی صوبے کو بہت نقصان پہنچایا ہے،سننے کو ملا ضمنی انتخابات مقبولیت کا پیمانہ نہیں ہوتے،جب ہم الیکشن ہار جائیں تو مقبولیت کا پیمانہ ہوتے ہیں۔

عظمیٰ بخاری نے کہا کہ عمران خان جیل میں بیٹھ کر بھی کہہ رہا ہے نہیں چھوڑوں گا،ضمنی الیکشن میں عوام نے ثابت کیا انتشار،فساد کا ایجنڈا نہیں چاہئے،کہا گیا بشریٰ بی بی کے کھانے میں ہارپک ملاکر دیا گیا،رپورٹ آگئی بشریٰ بی بی کو گیسٹرو کی تکلیف تھی۔

عظمیٰ بخاری نے کہا کہ جب مریم نواز کے پراجیکٹ مکمل ہوں گے تو انہیں منہ چھپانے کی جگہ نہیں ملےگی،مولانافضل الرحمان جب بھی نکلتے ہیں کبھی فساد برپا نہیں کیا،احتجاج کرنا مولانافضل الرحمان صاحب کا حق ہے۔

 

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین