Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

عظمیٰ بخاری کی ایڈیٹڈ تصاویر وائرل کرنے کا معاملہ، عدالت نے ایف آئی اے سے رجوع اور شامل تفتیش ہونے کی ہدایت کردی

Published

on

لاہور ہائیکورٹ نے وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری کو اُن کی ایڈیٹڈ تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل کرنے کے معاملے تفتیش میں شامل ہونے کا حکم دے دیا ہے.

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس عالیہ نیلم نے صوبائی وزیر اطلاعات کی درخواست پر سماعت کی. عدالت نے ملزم کا نام ای سی ایل میں شامل کرانے کیلئے متعلقہ حکام سے رجوع کرنے اور درخواست دائر کرنے کی ہدایت کی. عدالت نے ڈایریکٹر ایف ائی اے کو درخواست لینے کی ہدایت کر دی اور ساتھ یہ باور کرایا کہ جب تک اپ تفتیش میں شامل نہیں یوں گی تفتیش کیسے ہو سکتی ہے.

عدالت نے ریمارکس دیئے کہ وہاں جا کر درخواست دیں. یہ عدالت کا کام نہیں کہ وہ اس معاملہ کی نگرانی کرے، عدالت نے دوران سماعت عظمی بخاری کو روسٹرم سے ہٹنے کی ہدایت کی۔

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ درخواست گزار کی سوشل میڈیا پر کردار کشی کی گئی ہے اور آُن حقوق کی پامال ہے جو آئین نے دیئے ہیں۔

درخواست میں استدعا کی گئی ہے. ایف آئی اے کو فلک جاوید خان سمیت دیگر کیخلاف کارروائی کا حکم دینے اس کیساتھ ساتھ ایف آئی اے سے کی گئی کارروائی کی رپورٹ طلب کی جائے۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین