Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

توہین عدالت کیس، اسلام آباد ہائیکورٹ نے ڈپٹی کمشنر اور دیگر افسروں کی سزا معطل کردی

Published

on

The case of Dr. Aafia Siddiqui's repatriation, you should consider it as a case of extending the tenure of the Army Chief, submit the answer soon, Justice Sardar Ijaz Ishaq.

اسلام آباد آباد ہائیکورٹ نے توہین عدالت کیس میں ڈی سی اسلام آباد و دیگر کی سزاؤں کو عارضی طور پر معطل کردیا،عدالت نے حکم دیا آئندہ سماعت تک سزائیں معطل رہیں گی۔

ڈی سی اسلام آباد، ایس ایس پی آپریشنز و دیگر کی توہین عدالت کیس میں سزا معطلی کے خلاف اپیل پر سماعت اسلام آباد آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق اور جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے کی۔

ایس ایس آپریشنز کے وکیل شاہ خاور نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ قانون کے مطابق جب اپیل فائل ہوتی ہے تو عدالت معطل کر سکتی ہے، عدالت نے استفسار کیا کون سا آرڈر تھا جس کی خلاف ورزی ہوئی ہے ،راجہ رضوان عباسی ایڈوکیٹ نے بتایا ایک ایم پی او آرڈر پاس ہوا تھا،ایک آرڈر جاری کیا گیا تو جو ڈی سی راولپنڈی نے دیا تھا، بانی پی ٹی آئی کی گرفتاری کے بعد شہریار آفریدی کے لیے ایم پی او آرڈر جاری کیا گیا تھا۔

عدالت نے ریمارکس دیے ہمارے آرڈر کو نظر انداز کردیا جاتا ہے، اسلام آباد ہائیکورٹ آرڈر کرتی ہے کہ گرفتار نہیں کرنا تو پھر بھی گرفتار کرلیا جاتا ہے۔

عدالت نے ڈی سی اسلام آباد و دیگر کی سزاؤں کو عارضی طور پر معطل کرتے ہوئے کیس کی سماعت ملتوی کردی۔۔

 

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین