Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

ہتک عزت کیس، سابق ڈی جی نیب پر 11 مارچ کو فرد جرم عائد کی جائے گی

Published

on

اسلام آباد کی سیشن عدالت میں سابق ڈی جی نیب شہزاد سلیم کے خلاف طیبہ گل کی جانب سے دائر ہتک عزت کیس میں فردجرم عائد کرنے کی تاریخ مقرر کردی۔ 11 مارچ کو فردجرم عائد کی جائےگی۔

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں طیبہ گُل کی جانب سے سابق ڈی جی نیب شہزادسلیم کے خلاف ہتک عزت کیس کی سماعت ہوئی،ایڈیشنل سیشن جج سہیل شیخ کی عدالت میں درخواست گزار طیبہ گُل اور ملزم شہزادسلیم پیش ہوئے۔

عدالت نے شہزادسلیم پر فردجرم عائد کرنے کی تاریخ مقرر کردی، شہزادسلیم پر 11 مارچ کو فردجرم عائد کی جائےگی۔

عدالت نے آئندہ سماعت پر شہزادسلیم کو ذاتی حیثیت حیثیت میں پیش ہونے کا حکم دےدیا، عدالت نے شہزادسلیم کو چالان کی نقول فراہم کردیں۔

عدالت نے شہزادسلیم کو تیس ہزار روپے شورٹی بانڈ جمع کروانے کی ہدایت کی،جج سہیل شیخ نے شہزاد سلیم سے کہا کہ آپ کو حاضری کے لیے نوٹس جاری کیاتھا،آپ کو چالان کی نقول فراہم کررہے ہیں، اگلی سماعت پر فردجرم عائد ہوگی۔

وکیل شہزادسلیم نے استدعا کی کہ تیس ہزار روپے سے کم شورٹی بانڈ کردیں۔ اس پر جج سہیل شیخ نے کہا کہ تیس ہزار روپے سے مزید کم شورٹی بانڈ اور کیا کریں۔

طیبہ گل نے کہا کہ نیب کے پاس بہت پیسہ ہوتاہے، نیب والے لاکھوں سے کم میں بات نہیں کرتے۔

طیبہ گُل نے میڈیا ٹاک میں الزامات لگانے پر شہزادسلیم کے خلاف ہتک عزت کا کیس دائر کیا تھا۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین