تازہ ترین
بھارتی ریاست بہار میں خاتون نے شادی سے انکار پر عاشق کے نازک اعضا کاٹ کر گٹر میں بہا دیے
بھارتی ریاست بہار کے سارن ضلع میں ایک نرسنگ ہوم میں کام کرنے والی خاتون کے اپنے محبوب کے بار بار شادی سے انکار سے تنگ آکر اس کے نازک اعضا کاٹ ڈالے۔
پولیس کے مطابق خاتون نے اپنے عاشق کے نازک اعضا کو کاٹ کر بیت الخلا میں بہا دیا۔
ابھیلاشا نامی یہ خاتون متھرا میں ایک نرسنگ ہوم چلاتی تھی اور اسی نرسنگ ہوم کے وارڈ کونسلر وید پرکاش کے ساتھ پچھلے کئی سالوں سے اس کا معاشقہ چل رہا تھا۔
ابھیلاشا کے مطابق اس عرصے کے دوران اس کا اور وید پرکاش کا جسمانی تعلق قائم رہا اور وہ حاملہ ہوگئی۔اس نے الزام لگایا کہ وید پرکاش نے اسے شادی کے نام پر دھوکہ دیا۔
ابھیلاشا نے کہا کہ اس نے اپنے ہاتھوں پر مہندی لگائی تھی اور دعویٰ کیا کہ وید پرکاش نے اسے کورٹ میرج کرنے کو کہا۔
جب اس نے دوبارہ شادی کرنے سے انکار کیا تو خاتون نے چاقو سے اس شخص کے نازک اعضا کو کاٹ کر بیت الخلا میں پھینک دیا۔
جس کے بعد پولیس نے خاتون کو گرفتار کر کے واردات میں استعمال ہونے والا چاقو برآمد کر لیا۔
خاتون نے پولیس کو دئے گئے بیان میں مذکورہ بالا تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ اسے اپنے عاشق پر ہونے والے بہیمانہ حملے پر کوئی افسوس نہیں ہے۔
متاثرہ وید پرکاش پٹنہ میڈیکل کالج میں شدید زخمی حالت میں داخل ہے۔
سارن کے سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس ایس پی) کمار آشیش نے کہا کہ خاتون، مرد کے بار بار شادی کرنے سے انکار پر پریشان تھی اور شادی کی تاریخ سات سے آٹھ بار طے کی گئی۔
انہوں نے بتایا کہ پیر کو ابھیلاشا نے وید پرکاش کو نرسنگ ہوم بلایا اور اس نشہ آور انجیکشن سے بیہوش کرک کے اس کے نازک اعضا کاٹ کر بیت الخلا میں پھینک دئے۔
انہوں نے کہا کہ اس بات کی بھی تفتیش کی جائے گی کہ آیا اس کا نرسنگ ہوم رجسٹرڈ ہے یا نہیں۔
-
کھیل1 سال ago
ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی، سری لنکا نے اپنا کرکٹ بورڈ برطرف کردیا
-
کھیل1 سال ago
کم عمر لڑکی کی سیکس ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے پر ریئل میڈرڈ کے 3 کھلاڑی گرفتار
-
تازہ ترین7 مہینے ago
چیئرمین پی سی بی دو طرفہ سیریز پر بات کرنے آئرلینڈ پہنچ گئے
-
پاکستان7 مہینے ago
مریم نواز سے گورنر پنجاب کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے لیے اہم امور پر تبادلہ خیال
-
ٹاپ سٹوریز1 سال ago
آئی ایم ایف بورڈ سے معاہدہ منظور،1.2 ارب ڈالر کا فوری اجرا ممکن، باقی رقم دو سہ ماہی جائزوں سے مشروط
-
کالم2 سال ago
اسلام میں عبادت کا تصور
-
ٹاپ سٹوریز7 مہینے ago
اسحاق ڈار سے امریکی سفیر کی ملاقات، سکیورٹی اور اقتصادی تعاون سمیت دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال
-
تازہ ترین9 مہینے ago
پی سی بی نے انٹرنیشنل ٹیموں کے قیام کے لیے عمارت خرید لی
streameastweb
جولائی 2, 2024 at 6:07 شام
Usually I do not read article on blogs however I would like to say that this writeup very compelled me to take a look at and do so Your writing taste has been amazed me Thanks quite nice post
HenrySaubs
جولائی 11, 2024 at 4:53 صبح
mexico drug stores pharmacies: mexico pharmacy – mexican border pharmacies shipping to usa