پاکستان
سندھ کی نگران کابینہ کے آخری اجلاس میں وزیراعلیٰ اور وزیر صحت الجھ پڑے، توتکار، دھمکیاں
![](https://urduchronicle.com/wp-content/uploads/2024/02/in-the-last-meeting-of-the-caretaker-cabinet-of-sindh-the-chief-minister-and-the-health-minister-got-confused-taunted-threatened.jpg)
سندھ کی نگران کابینہ کے آخری اجلاس میں وزیر اعلیٰ مقبول باقر اور وزیر صحت سعد خالد نیاز درمیان تلخ کلامی ہوئی اور بات تو تکار سے ہاتھا پائی تک جا پہنچی۔
ذرائع کے مطابق دوران اجلاس نگراں وزیراعلیٰ سندھ مقبول باقر اور نگراں وزیر صحت سعد خالد نیاز میں ہونے والی زبانی توتکار ہاتھا پائی اور دھمکیوں تک جا پہنچی، اجلاس کے دوران نے ایک دوسرے پر الزامات عائد کیے۔
نگراں وزیر صحت نے کہا کہ میری کوشش تھی کہ نگراں حکومت میں عوام کے لیے کچھ کروں لیکن مجھے وزیراعلیٰ نے کام نہیں کرنے دیا۔
ذرائع کے مطابق جسٹس (ر) مقبول باقر نے جب اس الزام کا جواب دیا تو دونوں جانب سے گرما گرمی اور شور شرابا ہوا جو ہاتھا پائی تک پہنچا اور دونوں نے کابینہ کے دیگر اراکین کے سامنے ایک دوسرے کو ’’تمھیں نہیں چھوڑوں گا‘‘ جیسی دھمکیاں بھی دیں۔
ذرائع کے مطابق اس موقع پر نگراں کابینہ کے دیگر اراکین درمیان میں آئے اور دونوں کو عیلحدہ کر کے بیچ بچاؤ کرایا اور یوں معاملہ رفع دفع ہوا۔
-
کھیل1 سال ago
ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی، سری لنکا نے اپنا کرکٹ بورڈ برطرف کردیا
-
کھیل1 سال ago
کم عمر لڑکی کی سیکس ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے پر ریئل میڈرڈ کے 3 کھلاڑی گرفتار
-
تازہ ترین9 مہینے ago
چیئرمین پی سی بی دو طرفہ سیریز پر بات کرنے آئرلینڈ پہنچ گئے
-
دنیا2 سال ago
آسٹریلیا:95 سالہ خاتون پر ٹیزر گن کا استعمال، کھوپڑی کی ہڈی ٹوٹ گئی، عوام میں اشتعال
-
پاکستان9 مہینے ago
مریم نواز سے گورنر پنجاب کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے لیے اہم امور پر تبادلہ خیال
-
ٹاپ سٹوریز2 سال ago
آئی ایم ایف بورڈ سے معاہدہ منظور،1.2 ارب ڈالر کا فوری اجرا ممکن، باقی رقم دو سہ ماہی جائزوں سے مشروط
-
تازہ ترین10 مہینے ago
پی سی بی نے انٹرنیشنل ٹیموں کے قیام کے لیے عمارت خرید لی
-
کالم2 سال ago
اسلام میں عبادت کا تصور