پاکستان
نکاح کیس میں خاور مانیکا کے وکیل کے دلائل مکمل نہ ہو سکے، سماعت ملتوی
بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی عدت میں نکاح کیس میں سزا کے خلاف اپیلوں پر خاور مانیکا کے وکیل رضوان عباسی کے دلائل مکمل نہ ہوسکے۔
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شاہ رخ ارجمند نے عمران خان اور بشریٰ بی بی کی عدت میں نکاح کیس میں سزا کے خلاف اپیلوں پر سماعت کی۔ خاور مانیکا کے وکیل راجہ رضوان عباسی عدالت کے روبرو پیش ہوئے اور دلائل دیتے ہوئے موقف اپنایا کہ محمد حنیف کی دائر شکایت فرد جرم سے قبل واپس لے لی گئی تھی جس کا خاور مانیکا کی شکایت سے تعلق نہیں بنتا۔ گواہان نے کہا کہ فراڈ شادی کے باوجود اسلام آباد کی حدود میں بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی ایک ساتھ رہے دوران ٹرائل دونوں ملزمان نے فراڈ شادی کے باوجود ساتھ رہنے کی بات سے انکار نہیں کیا۔ فراڈ شادی کا اثر جہاں پڑا وہاں ماضی میں عدالتوں نے ٹرائل کیے ہیں۔ فراڈ شادی ایک جرم ہے، فراڈ شادی کے اثرات ایک الگ جرم ہے۔ مخصوص عرصے میں ہی فراڈ شادی کی شکایت دائر کرنے پر کوئی قانون نہیں۔
راجہ رضوان عباسی نے کہا کہ فراڈ شادی کے حوالے سے تفصیلی تفتیش بھی ضروری ہے۔ خاور مانیکا اپنی والدہ کو لے کر جانا چاہتے تھے اور بشریٰ بی بی کے ساتھ رجوع کرنا چاہتے تھے، رجوع کرنے سے پہلے ہی بشریٰ بی بی اورعمران خان نے عدت کے دوران نکاح کر لیا۔ نکاح کے گواہان نے عدالت کے سامنے بتایا کہ یہ نکاح غیر قانونی طور پر ہوا ہے۔
راجہ رضوان عباسی نے عدالت کو بتایا کہ مجھے دلائل کے لیے مزید ایک گھنٹہ درکار ہوگا جس پر جج شاہ رخ ارجمند نے ریمارکس دیے کہ کیس کی سماعت کل تک ملتوی کر دیتے ہیں مزید کل دیکھ لیں گے۔
سلمان اکرم راجہ نے موقف اپنایا کہ میری استدعا ہے کہ کل مجھے سن لیا جائے، کل کے دن مجھے کسی بھی وقت صرف 20 منٹ کا وقت دے دیں۔ راجہ رضوان عباسی نے کہا کہ کل میں موجود نہیں ہوں گا، کل سلمان اکرم راجہ کو سن لیں اس کے بعد میری حاضری تک سماعت ملتوی کر دی جائے۔
عدالت نے کیس کی سماعت کل تک کے لیے ملتوی کر دی۔ کل سلمان اکرم راجہ عدالت کے سامنے اپنے دلائل دیں گے۔
-
کھیل1 سال ago
ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی، سری لنکا نے اپنا کرکٹ بورڈ برطرف کردیا
-
کھیل1 سال ago
کم عمر لڑکی کی سیکس ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے پر ریئل میڈرڈ کے 3 کھلاڑی گرفتار
-
تازہ ترین9 مہینے ago
چیئرمین پی سی بی دو طرفہ سیریز پر بات کرنے آئرلینڈ پہنچ گئے
-
دنیا2 سال ago
آسٹریلیا:95 سالہ خاتون پر ٹیزر گن کا استعمال، کھوپڑی کی ہڈی ٹوٹ گئی، عوام میں اشتعال
-
پاکستان9 مہینے ago
مریم نواز سے گورنر پنجاب کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے لیے اہم امور پر تبادلہ خیال
-
ٹاپ سٹوریز2 سال ago
آئی ایم ایف بورڈ سے معاہدہ منظور،1.2 ارب ڈالر کا فوری اجرا ممکن، باقی رقم دو سہ ماہی جائزوں سے مشروط
-
تازہ ترین10 مہینے ago
پی سی بی نے انٹرنیشنل ٹیموں کے قیام کے لیے عمارت خرید لی
-
کالم2 سال ago
اسلام میں عبادت کا تصور