ٹاپ سٹوریز
اگلے چند دن میں صدر کی جانب سے الیکشن تاریخ کا اعلان، عمران خان کو ریلیف، اسلام آباد افواہوں کی زد میں
ملک کی سیاسی صورتحال اور عام انتخابات کے 90 دنوں کے اندر انعقاد سے متعلق غیر یقینی صورتحال کے پس منظر میں صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کے ساتھ دو "اہم” ریاستی عہدیداروں کی ایوان صدر میں ہونے والی اہم ملاقات پر اتوار کو وفاقی دارالحکومت میں افواہیں پھیل گئیں۔
ایوان صدر میں ہونے والی اہم ملاقات کی اطلاعات نے مزید قیاس آرائیوں کو جنم دیا کہ صدر کو کوئی ایسا قدم نہ اٹھانے پر آمادہ کیا جا سکتا ہے جس سے ملک کے پہلے سے نازک سیاسی اور معاشی حالات مزید خراب ہو جائیں۔
اگرچہ، مبینہ ملاقات کے حوالے سے ایوان صدر کی جانب سے کوئی باضابطہ بیان سامنے نہیں آیا، تاہم رپورٹس کا دعویٰ ہے کہ صدر آئین کے آرٹیکل 58 کے تحت آنے والے چند دنوں میں انتخابات کی تاریخ کا اعلان کر سکتے ہیں۔
اس سے قبل صدر مملکت نے آئندہ عام انتخابات کی تاریخ طے کرنے کے لیے اجلاس کے لیے چیف الیکشن کمشنر (سی ای سی) کو خط لکھا تھا۔ تاہم، سی ای سی نے یہ کہتے ہوئے ملاقات سے انکار کر دیا تھا کہ الیکشن ایکٹ 2017 کے آرٹیکل 57 کے تحت، کمیشن کو انتخابات کی تاریخ مقرر کرنے کا اختیار ہے۔
وزارت قانون کا بھی صدر کی مشورے کی درخواست پر یہی جواب تھا۔
رپورٹس میں یہ دعویٰ بھی کیا گیا کہ ملاقات کے دوران آرمی ایکٹ اور آفیشل سیکرٹ ایکٹ میں ترامیم پر تبادلہ خیال بھی ہوا، جس کے بارے میں صدر نے ٹویٹ کیا تھا کہ انہوں نے بلوں پر دستخط اور توثیق نہیں کی، جو بعد میں قانون بن گئے تھے۔
صدر علوی حریف سیاسی جماعتوں بالخصوص مسلم لیگ (ن) کی جانب سے مبینہ طور پر پی ٹی آئی کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان کو جو اس وقت ضلع اٹک کی جیل میں ہیں، کو کوئی ریلیف دینے کے لیے اپنے اختیارات کا غلط استعمال کرنے پر تنقید کی زد میں ہیں۔
صدر علوی کی مدت ملازمت 8 ستمبر کو ختم ہو رہی ہے اور ایوان صدر سے اس بات کی کوئی تصدیق نہیں ہوئی ہے کہ وہ بطور صدر اپنی مدت پوری کرنے کے بعد گھر چلے جائیں گے۔ تاہم آئین کے مطابق صدر اس وقت تک عہدے پر رہ سکتا ہے جب تک کہ اگلی پارلیمنٹ کسی نئے شخص کا انتخاب نہیں کر لیتی۔
-
کھیل1 سال ago
ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی، سری لنکا نے اپنا کرکٹ بورڈ برطرف کردیا
-
کھیل1 سال ago
کم عمر لڑکی کی سیکس ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے پر ریئل میڈرڈ کے 3 کھلاڑی گرفتار
-
تازہ ترین8 مہینے ago
چیئرمین پی سی بی دو طرفہ سیریز پر بات کرنے آئرلینڈ پہنچ گئے
-
پاکستان7 مہینے ago
مریم نواز سے گورنر پنجاب کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے لیے اہم امور پر تبادلہ خیال
-
ٹاپ سٹوریز1 سال ago
آئی ایم ایف بورڈ سے معاہدہ منظور،1.2 ارب ڈالر کا فوری اجرا ممکن، باقی رقم دو سہ ماہی جائزوں سے مشروط
-
کالم2 سال ago
اسلام میں عبادت کا تصور
-
ٹاپ سٹوریز7 مہینے ago
اسحاق ڈار سے امریکی سفیر کی ملاقات، سکیورٹی اور اقتصادی تعاون سمیت دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال
-
تازہ ترین9 مہینے ago
پی سی بی نے انٹرنیشنل ٹیموں کے قیام کے لیے عمارت خرید لی