Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

ٹاپ سٹوریز

دہشتگردی کے حالیہ واقعات میں دہشتگردوں کو بیرونی مدد بھی حاصل تھی، آرمی چیف

Published

on

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ پاکستانی عوام امن ، معاشی اور  انسانی ترقی کیلئے پوری طرح پر عزم ہیں، عوام  کے عزم سے پاکستان کے اندر اور  باہر شرپسند قوتوں کو بہت زیادہ تکلیف ہے،حالیہ دہشتگردی کو بیرونی ریاستی سرپرستوں کی پشت پناہی  بھی  حاصل ہے

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے یہ بات کوئٹہ کے دورے کے دوران کہی، جہاں انہیں مستونگ اور ژوب میں دہشتگرد حملوں اور ان کے بعد کی کارروائیوں پر بریفنگ دی گئی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق دورہ کوئٹہ کے دوران آرمی چیف کو مستونگ ، ژوب میں دہشتگرد حملوں پر بریفنگ دی گئی، بریفنگ میں وفاقی وزیر داخلہ، وزیراعلیٰ بلوچستان، صوبائی وزرا ، اعلیٰ سول و عسکری حکام نے شرکت کی۔

بریفنگ سے پہلے مستونگ ، ہنگو اور ژوب کے شہدا کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی گئی، آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے شہدا کو خراج عقیدت پیش کیا،

آرمی چیف نے سی ایم ایچ کوئٹہ کا دورہ کیا، مستونگ واقعہ  کے زخمیوں اور ان کے اہلخانہ سے ملاقات  کی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے کہا کہ زخمیوں کا بہترین علاج کیا جارہا ہے،12 ربیع الاول کو دہشتگردی کے واقعات  خوارج کے مذموم عزائم ظاہر  کرتےہیں،حالیہ دہشتگردی کو بیرونی ریاستی سرپرستوں کی پشت پناہی  بھی  حاصل ہے، دہشتگرد اور ان کے سہولت کاروں کا مذہب ، نظریے سے کوئی تعلق نہیں۔

آرمی چیف نے کہاکہ دہشتگرد اور ان کے سہولت کار پاکستان اور عوام کے دشمن ہیں،بدی کی طاقتیں ریاست، سکیورٹی فورسز کی بھر پور طاقت کا سامنا کرتی رہیں گی، ریاست، سکیورٹی فورسز کو ایک مضبوط قوم کی حمایت حاصل ہے۔

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا کہ دہشتگردوں کے خلاف آپریشن بلا تعطل جاری رہے گا، دہشتگردوں کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے تک آرام سے نہیں بیٹھیں گے،عوام نے دہشتگردوں کے نظریے ، پشت پناہوں کے پروپیگنڈے کو مسترد کردیا،پاکستانی عوام امن ، معاشی اور  انسانی ترقی کیلئے پوری طرح پر عزم ہیں،عوام  کے عزم سے پاکستان کے اندر اور  باہر شرپسند قوتوں کو بہت زیادہ تکلیف ہے۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین