Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

لائف سٹائل

پنجاب پولیس اور یونیورسٹی طلبہ کے اشتراک سے بنائی گئی فلم ’ محافظ‘ کی الحمرا میں افتتاحی تقریب

Published

on

پنجاب پولیس اور یونیورسٹی طلبہ کے اشتراک سے بنائی گئی شارٹ فلم محافظ کی افتتاحی تقریب الحمرا میں منعقد کی گئی۔

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور مہمان خصوصی  تھے، تقریب میں ایڈیشنل آئی جی پنجاب شہزادہ سلطان ،سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ، ڈی آئی جی آپریشن وقاص نذیر ،ڈی آئی جی آپریشن لاہور سید علی ناصر رضوی،ڈی آئی جی ٹریفک مرزا فاران بیگ ،سی ٹی او مستنصر فیروز سمیت دیگر افسران شریک۔

ریٹائرڈ پولیس افسران ،سینئر صحافی مجیب الرھمان شامی ،سلمان غنی ،سہیل ورائچ ،ڈرامہ نگار خلیل الرحمن قمر سمیت زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے لوگوں نے شرکت کی۔

فلم محافظ میں فرض شناس پولیس انسپکٹر کی پروفیشنل و ذاتی زندگی کی دشواریوں کی عکاسی کی گئی ، فلم میں پولیس کئیرئیر میں پیش آنے والے مختلف چیلنجز ،نشیب و فراز اور فورس کے عزم و حوصلے کو نمایاں کیا گیا۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین