Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

کراچی لٹریچر فیسٹیول کا آغاز، 8 ملکوں سے 200 مقررین شرکت کریں گے

Published

on

پندرھویں کراچی لٹریچر فیسٹیول کا آغاز کراچی کے بیچ لگژری ہوٹل میں ہوگیا۔

ادبی میلے میں 8 ممالک کے 200 سے زائد مقررین شرکت کررہے ہیں، ایونٹ میں ” سسٹینیبیلیٹی۔۔ ورلڈ چینجنگ مائنڈ سیٹ” کے عنوان کے تحت 75 سیشنز ہونگے جن میں ادب ، ثقافت، معیشت، ماحولیات ، تعلیم اور حالات حاضرہ سمیت مختلف موضوعات کا احاطہ کیا جائے گا۔

اس کے ساتھ ڈرامہ، طنزو مزاح ، فلموں کی اسکریننگ اور فنکارانہ سرگرمیوں سمیت 25 کتابوں کی تقریب رونمائی بھی کی جائیگی۔

فیسٹیول میں نامور ادیب، شعرا ، صحافیوں ، سماجی و سیاسی رہنمائوں ، فنکاروں سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کی بڑی تعداد شریک ہوگی۔

امریکا، جرمنی اور فرانس سمیت مختلف ممالک کے قونصل جنرلز بھی فیسٹول کی افتتاحی تقریب میں شریک ہوئے۔ کراچی لٹریچر فیسٹیول تین روز تک جاری رہے گا۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین