Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

پاکستان میری ٹائم ایجنسی کی 12 ویں باراکوڈا مشق کا افتتاح

Published

on

پاکستان میری ٹائم سیکورٹی ایجنسی کی 12 ویں باراکوڈا مشق کا کراچی میں افتتاح کردیا گیا،پرچم کشائی کی تقریب پی ایم ایس اے ہیڈکواٹرز میں ہوئی۔

مشق کا آغاز ہیڈکوارٹرز پاکستان میری ٹائم سیکورٹی ایجنسی میں تلاوت قرآن پاک سے ہوا،بعدازاں پرچم کشائی کی تقریب ہوئی،ڈائریکٹر جنرل پاکستان میری ٹائم سیکورٹی ایجنسی رئیرایڈمرل امتیاز علی نے یادگار شہداء پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی۔

افتتاحی تقریب میں تینوں مسلح افواج کے علاوہ میری ٹائم سکیورٹی کی اعلیٰ قیادت شریک ہوں،تقریب میں بیرون ملک سے آنے والے مندوب و مبصر بھی شریک ہوئے،بعدازاں شہر کے مقامی ہوٹل میں سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔

مشق کے پہلے روز مقامی سیمینار کے مہمان خصوصی وفاقی وزیر برائے ماحولیاتی تبدیلی احمد عرفان تھے۔

ڈی جی میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی رئیر ایڈمرل امتیاز علی کا بارہویں باراکوڈا مشق کی افتتاح تقریب سے خطاب میں کہنا تھا کہ گلوبلائزڈ دنیا میں سمندر کے وسائل اور ماحول پر بنی نوع انسان کا انحصار کئی گنا بڑھ گیا ہے،بحری سرگرمیوں میں آلودگی میں اضافہ سمندری ماحول کے لیے خطرہ ہے،عالمی تجارت کا %90 سے زیادہ حصہ بحری ٹریفک کے ذریعہ ہے،گراؤنڈنگ یا پورٹ آپریشنز کے دوران تیل یا کیمیائی رساؤ کے ذریعے سمندری آلودگی کا سبب ہے، آلودگی کے بروقت اور موثر کنٹرول کے لیے  باقاعدگی سے مشق کی ضرورت ہے۔

بارا کوڈا کی 12 ویں سیریز   2 سے 4 جنوری تک جاری رہے گی ، پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی نے خطے میں میری ٹائم سیکیورٹی کے تحفظ کے لیے قومی اور بین الاقوامی سطح پر مسلسل اہم کردار ادا کیا۔

مشق 2007 کے بعد سے پی ایم ایس اے کا ایک اہم جزو بن گئی ہے،سمندر میں تیل کے رساؤ کو کم کرنے اور اس پر قابو پانے کی اشد ضرورت 2003 میں کراچی میں ایم وی تسمان اسپرٹ کے واقعے کے بعد پیش آئی، نیشنل میرین ڈیزاسٹر کنٹیجنسی پلان کو حکومت نے 2007 میں منظور کیا۔

پاک بحریہ اور پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی کو سمندر میں آلودگی، تیل کے رساؤ اور دیگر سمندری آفات سے نمٹنے کے لیے کوشاں ہے، پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی کی طرف سے مشق باراکوڈا  کا تصور دیا گیا،مشق کا مختلف شراکت داروں کے درمیان اتفاق رائے پیدا کرنا اور ایک مربوط ردعمل کو فروغ دینا ہے۔

ساجد خان کراچی کے ابھرتے ہوئے نوجوان صحافی ہیں،جو اردو کرانیکل کے لیے ایوی ایشن،اینٹی نارکوٹکس،کوسٹ گارڈز،میری ٹائم سکیورٹی ایجنسی،محکمہ موسمیات،شہری اداروں، ایف آئی اے،پاسپورٹ اینڈ امگریشن،سندھ وائلڈ لائف،ماہی گیر تنظیموں،شوبز اور فنون لطیفہ کی سرگرمیاں کور کرتے ہیں۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین