Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

بزنس

کراچی میں یو مائیکرو فنانس بینک کا افتتاح

Published

on

متحدہ عرب امارات کےقونصل جنرل کراچی نے شہرقائد کےتجارتی علاقے صدرمیں  23ویں یومائیکروفنانس بینک کی نئی برانچ کا افتتاح کردیا۔

متحدہ عرب امارات کے قونصل جنرل کراچی بخیت عتیق الرومیتی کا پاکستان کی معیشت کو بہتربنانے کی کاوشیں جاری ہیں،انھوں نے نو منتخب صدر‘‘یو مائیکروفنانس بینک’’ محمد عیسیٰ الطاہری کے ساتھ صدر کراچی برانچ کا افتتاح فیتہ کاٹ کرکیا جبکہ پرمسرت موقع پرکیک بھی کاٹا گیا۔

بخیت عتیق الرومیتی کا کہناتھا کہ بینک کا افتتاح پاکستانی معیشت کی بحالی کی جانب اہم قدم ثابت ہوگا،مذید بہتری کےلیے ہرممکن اقدامات کا تسلسل جاری رکھے گے،یواے ای پاکستان کی مختلف صنعتوں میں سرمایہ کاریکے لیے راہیں ہموارکررہاہے۔

ترجمان یو اے ای کے مطابق پورے پاکستان میں یو مائیکروفنانس بینک کی 370سے زائد جبکہ کراچی میں 20سے زائد برانچیں کام کررہی ہیں۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین