صحت

پنجاب میں ڈینگی کے مریضوں میں اضافہ، 24 گھنٹوں میں 65 نئے مریض

Published

on

پنجاب میں ڈینگی مریضوں کی تعداد  میں اضافہ  ہوگیا۔جنوری سے اب تک پنجاب کے کل 36 اضلاع میں ڈینگی کے  743 تصدیق شدہ کیس رپورٹ ہوئے  ہیں۔۔

گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران صوبے بھر میں  65 نئے مریضوں میں ڈینگی کی تصدیق ہوئی ہے ۔۔اس سال کے شروع سے اب تک ضلع لاہور میں ڈینگی کے 239 تصدیق شدہ کیس رپورٹ ہوئے، گزشتہ روز 28 نئے مریض سامنے آئے ہیں۔

سیکرٹری پرائمری و سیکنڈری ہیلتھ کیئر پنجاب علی جان خان کا کہنا ہے کہ رواں سال کے دوران پنجاب کا کوئی بھی شہری ڈینگی کی وجہ سے جاں بحق نہیں ہوا، اس سال کے شروع سے اب تک ضلع لاہور میں ڈینگی کے 239 کنفرم مریض رپورٹ ہوئے، گزشتہ روز 28 نئے مریض سامنے آئے۔

سیکرٹری پرائمری و سیکنڈری ہیلتھ کیئر پنجاب علی جان خان کے مطابق رواں سال ملتان میں کل 123 ڈینگی مریض رپورٹ ہوئے، گزشتہ روز کوئی نیا مریض سامنے نہیں آیا۔

اس سال کے دوران روالپنڈی میں ڈینگی کے کل 116 مریض  رپورٹ ہوئے، گزشتہ روز 15 نئے مریضوں میں ڈینگی کی تصدیق ہوئی۔

فیصل آباد میں رواں سال کے دوران ڈینگی کے 61 کنفرم مریض رپورٹ ہوئے، گزشتہ روز 9 نئے مریض سامنے آئے۔

گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران گوجرانولہ اور بہاولپور میں ڈینگی کے دو دو نئے مریض سامنے آ ئے، شیخوپورہ، قصور، ڈیرہ غازی خان ، بہاولنگر ، ٹوبہ ٹیک سنگھ ، ساہیوال ، اوکاڑہ ،مظفر گڑھ اور خانیوال میں ایک ایک نیا مریض سامنے آیا۔

پنجاب بھر کے ہسپتالوں میں اس وقت ڈینگی کے کل 93 مریض زیر علاج ہیں جن کی حالت تسلی بخش ہے۔ضلع لاہور کے ہسپتالوں میں اس وقت ڈینگی کے کل 40 مریض زیر علاج ہیں،پنجاب کے سرکاری ہسپتالوں میں ڈینگی مریضوں کے لئے 2678 بیڈ مختص کئے گئے ہیں،پنجاب کے ہسپتالوں میں 84 بیڈز ڈینگی مریضوں کے زیر استعمال ہیں۔

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین

Exit mobile version