Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

لاہور کے پارکوں میں خواتین کو ہراساں کرنے کے واقعات میں اضافہ، سائیکل سوار فورس تشکیل

Published

on

لاہور پولیس نے خواتین کو ہراسانی سے بچانے کے لیے پارکوں میں سائیکل سوار فورس بنادی۔

لاہور شہر کے پارکوں میں خواتین کو ہراساں کرنے کے واقعات آئے روز بڑھ رہے ہیں اور ان واقعات میں افغان مہاجر زیادہ ملوث ہیں جو لاہور میں غیرقانونی طور پر مقیم ہیں۔

لاہور پولیس نے خواتین کو ہراساں کئے جانے کے واقعات زیادہ رپورٹ ہونے پر موقع پر سدباب کا فیصلہ کرتے ہوئے سائیکل فورس بنادی ہے۔

لاہورشہر کے پارکوں میں سائیکل سوار فورس کے جوانوں نے گشت شروع کردیا ہے، سائیکل فورس خواتین کو ہراساں کرنے والے عناصر کے خلاف فوری ایکشن لے گی اور سائیکل سوار فوری طور پر ایسے عناصر کو پکڑ کر تھانوں کے حوالے کریں گے۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین