Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

گاڑیوں کی ٹرانسفر فیس میں اضافہ، موٹرسائیکل 500، رکشہ 2500 اور 1800 سی سی کار کی فیس 5 ہزار مقرر

Published

on

محکمہ ایکسائز پنجاب  نے موٹر سائیکل اور گاڑیوں کی ٹرانسفر فیس میں اضافہ کر دیا۔ یکم جولائی سے شروع ہوئے نئے مالی سال سے موٹر سائیکل کی ٹرانسفر فیس500 روپے ہوگی۔

ایک ہزار سی سی اور رکشا کی ٹرانسفر فیس 2500 روپے کر دی گئی ہے، ایک ہزار سے 1800 سی سی تک فیس پانچ ہزار کر دی گئی۔ اٹھارہ سو سی سی سے زیادہ  کی ٹرانسفر فیس 10000 ہزار کر دی گئی۔ کمرشل گاڑیوں کی ٹرانسفر فیس 5000 ہزار کر دی گئی ہے۔

فائلر اور نان فائلر سے 6 سے 30 فیصد تک ان کی گاڑی کی قیمت پر رجسٹریشن کے وقت ٹیکس وصول کیا جائے گا۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین