تازہ ترین
تمام اداروں میں ریٹائرمنٹ کی عمر بڑھا رہے ہیں، کسی عہدے سے جوڑنا مناسب نہیں، وفاقی وزراء
وفاقی وزرا عطاتارڑ،اعظم نذیر تارڑ اور محمد اورنگزیب نے مشترکہ نیوز کانفرنس میں تمام سرکاری اداروں میں ریٹائرمنٹ کی عمر کی حد بڑھانے اور پنشن اصلات پر بات کی، انہوں نے کہا کہ ریٹائرمنٹ اور پنشن کے سالانہ بہت بڑے اخراجات ہیں، ریٹائرمنٹ کی مدت بڑھانے سے پنشن کادباؤ کم ہوگا،ریٹائرمنٹ کی عمر کی بات تمام اداروں کیلئے ہے۔
وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا کہ معاشی اہداف درست سمت میں جارہے ہیں،زرمبادلہ کے ذخائر میں بھی بہتری آرہی ہے،ملک درست معاشی سمت میں بڑھ رہا ہے،ملکی معیشت کی بہتری کیلئے بنیادی ڈھانچے کی بہتری ضروری ہے،ٹیکس اصلاحات وقت کی اہم ضرورت ہے،غیرترقیاتی اخراجات کو کم کرنا ضروری ہے۔
وزیرخزانہ محمد اورنگزیب نے کہا کہ نجی شعبے کے تعاون سے ملکی معیشت کو بہتر بنائیں گے،سعودی وفد کے ساتھ گفتگو بہت مثبت رہی،جب آئی ایم ایف سے بات کررہے ہوں تو کوئی پلان بھی نہیں ہوتا،اس سے بھی زیادہ ضروری تھا پروگرام کو کامیابی سے مکمل کیا جائے،عام طور پر کہا جاتا ہے ہم 24ویں پروگرام میں جارہے ہیں،ہم نے واپس کیپٹل مارکیٹ میں جانا ہے،ہم جو کچھ کررہے ہیں سب کی مشاورت سے کررہے ہیں۔
وفاقی وزیرخزانہ نے کہا کہ فارن ایکسچینج ریزرو 9بلین سے تجاوز کرچکا ہے،مہنگائی 38فیصد پرتھی اب 17فیصد پر آچکی ہے،سرکاری ملازمین کی ریٹائرمنٹ کی مدت میں توسیع وقت کاتقاضاہے،پنشن کے بھاری اخراجات کنٹرول کرنے کی ضرورت ہے۔
وزیرخزانہ نے کہا کہ آئی ایم ایف کی ٹیم بھی اسی ماہ پاکستان آئےگی،آئی ایم ایف کا مشن اگلے 7 سے 10 روز میں یہاں آئےگا،آئی ایم ایف پروگرام کے حوالےسے بھی آپ کوآگاہ رکھیں گے،جس طرح مہنگائی نیچے آرہی ہے پالیسی ریٹ بھی نیچےآئےگا،26،25فیصد پرنئی انویسٹمنٹ نہیں آسکتی،ملک خیرات سےنہیں ٹیکس سے ہی چلے گا۔
وفاقی وزیرخزانہ محمد اورنگزیب نے کہا کہ بنیادی ڈھانچے میں اصلاحات ہمارے ایجنڈے کا حصہ ہے،جو ملک اقتصادی طور پر مستحکم ہوگا وہی ترقی کرے گا،
وفاقی وزیرقانون اعظم نذیرتارڑ نے کہا کہ ملکی معیشت کا دارومدار سیاسی استحکام سے ہے،ایوان نے ٹیکس قوانین میں اصلاحات کا قانون پاس کیا ہے،ہماری معیشت ٹھیک ہے تو ہر چیز ٹھیک ہوگی،اب باتوں سے گزارا نہیں ہوگا پرفارم کرنا پڑےگا،ریٹائرمنٹ اور پنشن کے سالانہ بہت بڑے اخراجات ہیں،ریٹائرمنٹ کی مدت بڑھانے سے پنشن کادباؤ کم ہوگا،پنشن اصلاحات پر کام جاری ریٹائرمنٹ کی عمر پر اتفاق نہیں ہے،ریٹائرمنٹ کی عمر کی بات تمام اداروں کیلئے ہے۔
وزیراطلاعات عطا تارڑ نے کہا کہ ریٹائرمنٹ کی عمر میں اضافے سے متعلق تجاویز زیرغور ہیں، معیشت کی سمت درست ہونے جارہی ہے،عالمی جریدےبھی معاشی بہتری کا اعتراف کررہے ہیں، معیشت کے تمام اعشاریئے مثبت ہیں،تمام اعشاریے مثبت ہونے کے ساتھ 100فیصد درست بھی ہیں۔
عطاتارڑ نے کہا کہ وزیراعظم نےکہاحکومتی اخراجات میں کمی کررہےہیں،حکومتی اخراجات میں پنشن کا بڑا حصہ ہے،پنشن کا بوجھ حکومت کو اٹھانا پڑتا ہے،پنشن کا سسٹم تمام اداروں پر لاگو کرنے کی ضرورت ہے،جب بھی اس کی منظوری ہوئی سرکاری محکموں، اداروں پر لاگو ہوگا۔ابھی پنشن اصلاحات کیلئے تجاویز پر کام جاری ہے،ریٹائرمنٹ کی مدت میں اضافے کاابھی کوئی حتمی فیصلہ نہیں ہوا،ریٹائرمنٹ کی عمر میں اضافے کی تجویز کوکسی عہدے سے جوڑنادرست نہیں،جب بھی تجاویزحتمی شکل اختیار کر جائیں گی تو آپ کو آگاہ کردیا جائےگا۔
-
کھیل1 سال ago
ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی، سری لنکا نے اپنا کرکٹ بورڈ برطرف کردیا
-
کھیل1 سال ago
کم عمر لڑکی کی سیکس ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے پر ریئل میڈرڈ کے 3 کھلاڑی گرفتار
-
تازہ ترین6 مہینے ago
چیئرمین پی سی بی دو طرفہ سیریز پر بات کرنے آئرلینڈ پہنچ گئے
-
پاکستان6 مہینے ago
مریم نواز سے گورنر پنجاب کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے لیے اہم امور پر تبادلہ خیال
-
ٹاپ سٹوریز1 سال ago
آئی ایم ایف بورڈ سے معاہدہ منظور،1.2 ارب ڈالر کا فوری اجرا ممکن، باقی رقم دو سہ ماہی جائزوں سے مشروط
-
کالم1 سال ago
اسلام میں عبادت کا تصور
-
ٹاپ سٹوریز6 مہینے ago
اسحاق ڈار سے امریکی سفیر کی ملاقات، سکیورٹی اور اقتصادی تعاون سمیت دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال
-
تازہ ترین8 مہینے ago
پی سی بی نے انٹرنیشنل ٹیموں کے قیام کے لیے عمارت خرید لی