پاکستان
ایئرپورٹ سکیورٹی فورس ہیڈکوارٹرز میں یوم آزادی کی تقریبات
پاکستان کاچھہترواں یوم آزادی اے ایس ایف ہیڈ کواررٹرز سمیت تمام یونٹس میں ملی جوش و جزبہ اور نہایت عقیدت و احترم سے منایا گیا۔
دن کا آغاز بعد نماز فجر مسجدوں میں قرآن خوانی سے ہوا۔ ملک کی بقاء اور سلامتی کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں۔تمام یونٹس میں پرچم کشائی کی تقاریب منعقد کی گئیں جبکہ مرکزی تقریب اے ایس ایف ہیڈکوارٹرز میں ہوئی۔ ڈی جی اے ایس ایف میجر جنرل عدنان آصف جاہ شاد ہلال امتیاز ( ملٹری) نے مرکزی تقریب میں پرچم کشائی کی اور قومی ترانہ بجایا گیا۔
ڈی جی اے ایس ایف کی طرف سے پیغام میں تقاریب میں موجود افسران و عہدیداران کوآزادی کی اہمیت اور اس کے حصول کے لیے مسلمانان برصغیر کی لازوال قربانیوں کی اہمیت سے روشناس کرایا گیا۔ اور زور دیا گیا کہ آزادی کی اس نعمت کی قدر کریں اور اپنا کام محنت، ایمانداری، دیانت داری اور جذبہ حب الوطنی سے سر انجام دیں ۔
ڈی جی اے ایس ایف نے اس دن کو تجدید عہد کا دن قرار دیتے ہوئے اس عزم کا از سر نو اعادہ کیا کہ پاکستان کی بقا ، سالمیت اور دفاع کے لیے کسی بھی قسم کی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائیگا۔
اے ایس ایف نے یک جہتی کے اظہار اور فروغ کے لئے ۱۴ اگست کو ایرپورٹس سے سفر کرنے والے بچوں میں قومی پرچم ، مٹھائیاں ، بیگ اور آزادی سٹکرز بھی تقسیم کئے ۔
-
کھیل1 سال ago
ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی، سری لنکا نے اپنا کرکٹ بورڈ برطرف کردیا
-
کھیل1 سال ago
کم عمر لڑکی کی سیکس ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے پر ریئل میڈرڈ کے 3 کھلاڑی گرفتار
-
تازہ ترین7 مہینے ago
چیئرمین پی سی بی دو طرفہ سیریز پر بات کرنے آئرلینڈ پہنچ گئے
-
پاکستان7 مہینے ago
مریم نواز سے گورنر پنجاب کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے لیے اہم امور پر تبادلہ خیال
-
ٹاپ سٹوریز1 سال ago
آئی ایم ایف بورڈ سے معاہدہ منظور،1.2 ارب ڈالر کا فوری اجرا ممکن، باقی رقم دو سہ ماہی جائزوں سے مشروط
-
کالم2 سال ago
اسلام میں عبادت کا تصور
-
ٹاپ سٹوریز7 مہینے ago
اسحاق ڈار سے امریکی سفیر کی ملاقات، سکیورٹی اور اقتصادی تعاون سمیت دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال
-
تازہ ترین9 مہینے ago
پی سی بی نے انٹرنیشنل ٹیموں کے قیام کے لیے عمارت خرید لی