Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

ڈبلیو ڈبلیوایف نے پاکستان کی جنگلی حیات پر ڈاکومنٹری کا ٹریلر جاری کردیا

Published

on

 ڈبلیو ڈبلیو ایف پاکستان نے اپنی تیار کردہ نامور دستاویزی فلم بعنوام ’پاکستان میں جنگلی حیات کا احوال ‘ کا ٹریلر 14 اگست کو پاکستان کے 76 ویں یوم ازادی کے موقع پر جاری کیا۔

“پاکستان میں جنگلی حیات کا احوال“ ملک میں موجود وسیع حیاتیاتی نظام میں تنوع اور قدرتی ورثہ کو خراج تحسین پیش کرتا ہے۔ پاکستان کا خطہ نہ صرف قدرتی حیات کی ثقافت سے مالامال ہے بلکہ شاندار قدرتی وسائل کی دولت سے آراستہ بھی ہے۔ لیکن اس خزانے کو اب شدید چیلنجز کا سامنا ہے جس میں قیمتی حیاتیاتی تنوں کا زیاں خصوصی طور پر قابل توجہ ہے۔ ڈبلیو ڈبلیو ایف کی تیار کردہ جنگلی حیات کی یہ دلکش سریزایک اہم قدم ہے جو ان معاملات پرروشنی ڈالتی ہے۔

 ڈبلیو ڈبلیو ایف کی حالیہ رپورٹ Living Planet Report 2022 کے مطابق عالمی سطح پر 1970 سے لے کر اب تک جنگلی حیات کی آبادی بشمول ممالیہ جانور، پرندے، پانی اور خشکی دونوں سطحوں  پر بیک وقت رہنے والے جانور، رینگنے والے جانور اور مچھلیاں وغیرہ کی تعداد میں شدید کمی دیکھی گئی ہے جو اوسطاً 69 فیصد ہے۔

یہ حالات کرہ ارض کے لئے ایک شدید تنبیہ ہے۔ پاکستان کی انمول اورمنفردحیاتیاتی تنوع جوہمارے ماحولیاتی نطام میں توازن برقرار اور قائم رکھتی ہے، اسے مختلف خطرات کا سامنا ہے۔ جن میں جنگلی حیات کے مسکن کی تباہی، آلودگی اور موسمی تبدیلیاں شامل ہیں۔

حماد نقی خان، ڈائریکٹر جنرل ڈبلیو ڈبلیو ایف پاکستان نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ پاکستان کو دو طرح کے مسائل کا سامنا ہے۔ ایک تو ماحولیاتی تبدیلی کے اثرات اور دوسرا حیاتیاتی تنوع کا زیاں ہے۔ ان سب کا ہماری آنے والی نسلوں پربرے اثرات مرتب ہونگے۔ بحیثیت قوم آج ہم ایک ایسے دوراہے پر کھڑے ہیں جہاں ہمیں اپنے قدرتی ورثے کو محفوظ کرنے کی اشد ضرورت ہے۔ جو آج سے پہلے اتنی شدید نہیں تھی۔  ڈبلیو ڈبلیو ایف پاکستان کی حیاتیاتی تنوع کے تحفظ  کے لئے کی گئی مخلص کوششوں کی ایک جھلک آپ کو پاکستان میں جنگلی حیات کے احوال میں نظر آئے گی۔  یہ ہماری پر خلوص محنت کا ثمر ہے جسے تیار کرنے میں ایک سال سے زیادہ کا عرصہ لگا۔ اس کوشش کا ایک اہم مقصد  آنے والی نسلوں کو محفوظ ماحولیاتی نظام کی اہمیت کے بارے میں آگاہ کرنا  اور اس کی حفاظت کے لئے ضروری اقدامات اٹھانے کی اہمیت سے روشناس کرانا ہے۔

اس سریز کی ہدایات سائبر پروڈکشن کے نوید قمر نے دیں۔  یہ سریز نہ صرف ہماری اپنی قوم سے محبت کا اظہار ہے بلکہ ان انمول قدرتی خزانے کے محافظ ہونے کی حیثیت سے ذمہ داریوں کا تعین بھی ہے۔

اس دستاویزی فلم کی اقساط اپنے ناظرین کو مختلف انواع و اقسام کی حیات اور ان کے مسکن کی دلکش تصویر کشی کرے گی۔ اس کے ساتھ ساتھ دنیا کی نایاب ہوتی قدرتی حیات کی اہمیت کا احساس بھی اجاگرکرے گی۔مکمل سیریز WWF-Pakistan کے آفیشل یوٹیوب چینل پر دیکھنے کے لیے دستیاب ہوگی

ساجد خان کراچی کے ابھرتے ہوئے نوجوان صحافی ہیں،جو اردو کرانیکل کے لیے ایوی ایشن،اینٹی نارکوٹکس،کوسٹ گارڈز،میری ٹائم سکیورٹی ایجنسی،محکمہ موسمیات،شہری اداروں، ایف آئی اے،پاسپورٹ اینڈ امگریشن،سندھ وائلڈ لائف،ماہی گیر تنظیموں،شوبز اور فنون لطیفہ کی سرگرمیاں کور کرتے ہیں۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

تازہ ترین12 گھنٹے ago

اولمپکس کی افتتاحی تقریب سے پہلے فرانس میں ٹرین نیٹ ورک پر حملے

تازہ ترین12 گھنٹے ago

جماعت اسلامی نے راولپنڈی اور اسلام آباد میں مختلف مقامات پر دھرنا دے دیا، مذاکرات کے لیے تیار ہیں، وفاقی وزیر اطلاعات

تازہ ترین13 گھنٹے ago

صدر مملکت نے سپریم کورٹ میں دو ایڈہاک ججز کی تعیناتی کی منظوری دے دی

پاکستان14 گھنٹے ago

عمران خان کی رہائی کے لیے پی ٹی آئی جیل بھرو تحریک شروع کرے، دو گھنٹے کی بھوک ہڑتال مذاق ہے، نثار کھوڑو

تازہ ترین15 گھنٹے ago

ہمارے نام پر ڈالر لے کر وسائل کھائے گئے، بطور وزیراعلیٰ اعلان کرتا ہوں صوبے میں کہیں بھی آپریشن نہیں کرنے دوں گا، علی امین گنڈا پور

پاکستان15 گھنٹے ago

رومانیہ میں پاکستان نیوی کے آف شور پٹرول ویسل پی این ایس حنین کی کمیشننگ تقریب

تازہ ترین17 گھنٹے ago

کراچی میں رات کے اوقات میں لوڈ شیڈنگ نہیں ہوگی، نیپرا نے کے الیکٹرک کو ہدایت جاری کردی

پاکستان17 گھنٹے ago

پنجاب میں متوفی سرکاری ملازمین کے اہل خانہ کو ملازمت دینے کا قانون ختم

مقبول ترین