Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

کھیل

دوسرے ٹی 20 میں بھارت کو شکست، میزبان ویسٹ انڈیز کو سیریز میں 0-2 کی برتری حاصل

Published

on

روہت شرما اور ویرات کو ہلی کو آرام کروانے کا فیصلہ بھارتی ٹیم کو بھاری پڑ گیا، میزبان ویسٹ انڈیز نے دوسرے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں بھارت کو2 وکٹوں سے  شکست دے دی،نکولس پورن کی عمدہ اننگز کی بدولت ویسٹ انڈیز نے 153 رنز کا ہدف 7 گیندیں پہلے ہی پورا کر لیا۔

پرویڈنس میں کھیلے گئے میچ میں بھارتی ٹیم نے ٹاس جیت کر  بیٹنگ کا فیصلہ کیا، بھارتی بیٹرز شروع ہی سے مشکلات کا شکار رہے،محض  18 رنز پر 2 وکٹیں گنوا دیں ، تلک ورما نے 51 رنز کی اچھی اننگز کھیلی، کپتان  پانڈیا نے 24 رنز بنائے،بھارتی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹ پر 152 رنز بنا سکی،  ہوم ٹیم کی جانب سے عقیل حسین، الزاری جوزف اور روماریو شیفرڈ نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔

ہدف کے تعاقب میں ویسٹ انڈیز کی 2 وکٹیں پہلے ہی اوور میں گر گئیں، لیکن نکولس پورن اس موقع پر ڈٹ گئے، انہوں نے 4 چھکے اور 6 چوکے لگائے اور 40 گیندوں پر 67 رنز کی شاندار اننگز کھیلی، کپتان پاول نے 21 اور ہیٹ مائر 22 نے رنز بنائے، عقیل حسین نے 16 اور الزاری جوزف نے 10 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیل کر ویسٹ انڈیز کو2 وکٹ سے فتح دلا دی۔

5 میچز کی سیریز میں میزبان  ویسٹ انڈیز کو0-2 کی برتری  حاصل ہو گئی ہے۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین