ٹاپ سٹوریز
مذاکرات اور امن کے ماحول کے لیے بھارت اقدامات کرے، پاکستان
پاکستان نے مذاکرات اور امن کا ماحول پیدا کرنے کے لیے بھارت سے اقدامات کا مطالبہ کردیا۔
دفتر خارجہ میں ہفتہ وار پریس بریفنگ کے دوران ترجمان ممتاز زہرا بلوچ نے کہا کہ پاکستان نے رواں برس جنوبی ایشیا کے تمام ممالک سے اچھے تعلقات کے لیے کام کیا، تاہم بھارت کے ساتھ تعلقات میں کوئی خصوصی پیش رفت نہ ہو سکی، ہندوتوا سے متاثرہ بی جے پی نے تعلقات میں پیش رفت میں رکاوٹیں ڈالیں۔
انہوں نے کہا کہ 2023 میں پاکستان نے اپنے شراکت داروں کے ساتھ تعاون جاری رکھا اور او آئی سی کانٹیکٹ گروپ برائے جموں کشمیر اور فلسطین میں فعال کردار جاری رکھا۔
ممتاز زہرا بلوچ کا کہنا تھا کہ بھارت نے مقبوضہ جموں و کشمیر کے عوام پر مظالم کا سلسلہ جاری رکھا جب کہ او آئی سی نے بھی کشمیر پر حمایت جاری رکھی، او آئی سی نمائندہ خصوصی اور برطانوی پارلیمینٹیرین کے وفود نے آزاد کشمیر کا دورہ کیا۔
نگراں وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی نے بھی دفتر خارجہ میں سال کے اختتام پر بریفنگ دیتے کہا کہ کشمیر کی حیثیت سے متعلق بھارتی سپریم کورٹ کا فیصلہ خلاف قانون ہے، بھارتی قانونی ماہرین نے بھی اس فیصلے کو غیر قانونی قرار دیا ہے۔
جلیل عباس جیلانی کا کہنا تھا کہ پاکستان نے رواں سال سفارتی اور بین الاقوامی سطح پر متحرک کردار ادا کیا، نگراں وزیر اعظم نے چین کا اہم دورہ کیا جس میں سی پیک کے دوسرے مرحلے کے حوالے سے اہم معاہدے ہوئے۔
نگراں وزیر خارجہ نے کہا پاکستان اور کویت کے درمیان بھی اہم معاہدے ہوئے اور آئندہ مہینوں میں مزید اہم معاہدے ہوں گے جب کہ سعودی عرب کے ساتھ بھی متعدد معاہدے ہونے جا رہے ہیں۔
-
کھیل1 سال ago
ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی، سری لنکا نے اپنا کرکٹ بورڈ برطرف کردیا
-
کھیل1 سال ago
کم عمر لڑکی کی سیکس ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے پر ریئل میڈرڈ کے 3 کھلاڑی گرفتار
-
تازہ ترین7 مہینے ago
چیئرمین پی سی بی دو طرفہ سیریز پر بات کرنے آئرلینڈ پہنچ گئے
-
پاکستان7 مہینے ago
مریم نواز سے گورنر پنجاب کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے لیے اہم امور پر تبادلہ خیال
-
ٹاپ سٹوریز1 سال ago
آئی ایم ایف بورڈ سے معاہدہ منظور،1.2 ارب ڈالر کا فوری اجرا ممکن، باقی رقم دو سہ ماہی جائزوں سے مشروط
-
کالم2 سال ago
اسلام میں عبادت کا تصور
-
ٹاپ سٹوریز7 مہینے ago
اسحاق ڈار سے امریکی سفیر کی ملاقات، سکیورٹی اور اقتصادی تعاون سمیت دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال
-
تازہ ترین9 مہینے ago
پی سی بی نے انٹرنیشنل ٹیموں کے قیام کے لیے عمارت خرید لی