Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

بھارتی مسافر طیارے کی کراچی میں ہنگامی لینڈنگ، خاتون طبی امداد سے پہلے انتقال کر گئی

Published

on

کراچی کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پریکے بعد دیگرے دوغیرملکی ائیرلائنز کے طیاروں نے میڈیکل بنیادوں پرلینڈنگ کی،بھارتی انڈیگوائیرکے طیارے میں سوارخاتون دوران پروازانتقال کرگئیں،خلیجی ملک کی پروازکے مسافرکوشہرکے نجی اسپتال منتقل کیاگیا۔

ذرائع کے مطابق بھارتی ائیرلائن کے طیارے کی جناح ٹرمینل پرمیڈیکل گراونڈ پرلینڈنگ کی،بھارتی ائیرلائن کی پرواز جدہ سعودی عرب سےحیدرآباد دکن سے جارہی تھی،دوران پروازخاتون مسافر کی طبعیت خراب ہوئی،بھارتی طیارے کے کپتان نے پاکستان ائیرٹریفک کنٹرولرسے پروازکوکراچی اتارنے کی اجازت مانگی، پروازکی لینڈنگ کے بعد خاتون مسافرکو جناح ٹرمینل پرطبی امداد فراہم کرنے کے لیے سی اے اے ہیلتھ کی ٹیم پہنچی،تاہم خاتون انتقال کرگئی تھیں۔

ترجمان سول ایوی ایشن کے مطابق بھارتی انڈیگوائیرلائن کے طیارے نے طیارہ نے صبح 4 بجکر 15 منٹ پر کراچی لینڈ کیا،جدہ سے اڑنے والے جہاز کی بھارتی خاتون مسافر جوہرہ بی کو معائنہ پر مردہ پایا گیا، طیارہ مردہ خاتون کو لے کر 6 بجکر 15 منٹ پر بھارت میں میں اپنی منزل کی طرف روانہ ہوا۔

دوسری جانب مسقط سے کراچی آنیوالی غیرملکی ائیرلائن کی پروازنےکراچی ائیرپورٹ پرمیڈیکل لینڈنگ کی،ترجمان سی اے اے کے مطابق پروازمیں سوارایک مسافرکی طبعیت اچانک خراب ہوگئی تھی،مذکورہ صورتحال پر ایمبولینس ،ڈاکٹر،پیرا میڈیکل اسٹاف طلب کیا گیا، طیارہ لینڈنگ کیلئے اپروچ پر تھاکہ اچانک مسافر کو مرگی کے دورے پڑے، طیارے کو فوری طور پر لینڈنگ کرائی گئی، ڈاکٹر پیرا میڈیکل اسٹاف رن وے پر پہنچا، مسافر کے طبی معائنے کے بعد سول ایوی ایشن کی ایمبولینس کے ذریعے نجی اسپتال منتقل کردیا گیا۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین