Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

تازہ ترین

پنجاب ہریانہ بارڈر پر بھارتی پولیس کی احتجاجی کسانوں پر آنسو گیس شیلنگ

Published

on

ہندوستانی پولیس نے بدھ کے روز ان ہزاروں کسانوں کو منتشر کرنے کے لیے آنسو گیس اور واٹر کینن فائر کیے جو دہلی کی طرف احتجاجی مارچ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، کسانوں کے مارچ کا مقصد اجناس کی امدادی قیمت مقرر کرانا ہے اور کسانوں نے قیمتوں پر حکومتی پیشکش کو مسترد کر دیا ہے۔

کسان، زیادہ تر شمالی ریاست پنجاب سے ہیں، اپنی فصلوں کے لیے قانون کے ذریعے زیادہ قیمتوں کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ کسان ووٹروں کا ایک بڑا گروپ ہیں وزیر اعظم نریندر مودی مئی میں ہونے والے عام انتخابات سے پہلے کسانوں کے غصے کے متحمل نہیں ہو سکتے۔

آنسو گیس اور دھوئیں کے بادلوں سے بھاگتے ہوئے، کسان، کچھ طبی ماسک پہنے ہوئے، دارالحکومت نئی دہلی کے شمال میں تقریباً 200 کلومیٹر (125 میل) دور ایک شاہراہ پر اپنے اجتماع کے مقام کے آس پاس کے کھیتوں میں بھاگ گئے۔

جب انہوں نے دوبارہ منظم ہونے کی کوشش کی تو پولیس نے ان پر آنسو گیس کے مزید گولے داغے۔

تقریباً 100 کلومیٹر کے فاصلے پر ایک اور احتجاجی مقام پر، مقامی میڈیا پر ویڈیو کلپس میں پولیس کو واٹر کینن سے کسانوں کو نشانہ بناتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔

پولیس کی یہ کارروائی اس وقت سامنے آئی جب مودی کی حکومت نے کسانوں کی فصل کی ضمانت کی قیمتوں کے مطالبے پر بات چیت دوبارہ شروع کرنے کی نئی پیشکش کی۔

وزیر زراعت ارجن منڈا نے سوشل نیٹ ورک ایکس پر پوسٹ کیا، “حکومت تمام مسائل پر بات چیت کے لیے تیار ہے۔”

“میں ایک بار پھر کسان رہنماؤں کو بات چیت کے لیے مدعو کرتا ہوں۔ ہمارے لیے امن برقرار رکھنا ضروری ہے۔”

کسانوں کے رہنما سرون سنگھ پنڈھر نے صحافیوں کو بتایا کہ وہ اس بات پر تبادلہ خیال کریں گے کہ کس طرح جواب دیا جائے۔

پیر کے روز، کسانوں کے گروپوں نے حکومت کی جانب سے پانچ سالہ معاہدوں اور مکئی، کپاس اور دالوں جیسی پیداوار کے لیے امدادی قیمتوں کی ضمانت کی سابقہ تجویز کو مسترد کر دیا تھا۔

ہائی ویز بلاک

کسانوں نے، کرینوں اور کھدائی کرنے والے آلات کے ساتھ ایک اہم شاہراہ پر اس جگہ سے مارچ شروع کیا جہاں حکام نے ہریانہ کے ساتھ پنجاب ریاست کی سرحد پر رکاوٹیں کھڑی کی تھیں۔

کسانوں کے ایک رہنما جگجیت سنگھ دلیوال نے کہا، “یہ درست نہیں ہے کہ ہمیں روکنے کے لیے اتنی بڑی رکاوٹیں لگائی گئی ہیں۔” “ہم پرامن طریقے سے دہلی کی طرف مارچ کرنا چاہتے ہیں، اگر نہیں تو وہ ہمارے مطالبات مان لیں۔”

منگل کو دیر گئے، ہریانہ پولیس کے سربراہ نے کسانوں کی طرف سے لائے گئے بھاری سامان کو فوری طور پر ضبط کرنے کا حکم دیا، تاکہ مظاہرین اسے رکاوٹوں کو تباہ کرنے کے لیے استعمال نہ کریں۔

بدھ کو تقریباً 10,000 لوگ جمع ہوئے تھے، 1200 ٹریکٹروں اور ویگنوں کے ساتھ ۔

نئی دہلی کے داخلی مقامات پر سیکورٹی بڑھا دی گئی ہے، جس سے 20 ملین سے زیادہ کے شہر میں داخل ہونے والی ٹریفک کی رفتار کم ہو گئی اور ٹریفک کی روانی میں خلل پڑا۔ شہر کے شمال میں دو اہم داخلی مقامات کئی دنوں سے بند ہیں اور ٹریفک کا رخ موڑ دیا گیا ہے۔

اسی طرح کے مظاہروں نے دو سال پہلے، جب کسانوں نے نئی دہلی کی سرحد پر مہینوں تک ڈیرے ڈالے، مودی کی حکومت کو فارم قوانین کو منسوخ کرنے پر مجبور کردیا تھا۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین