ٹاپ سٹوریز

عمران خان 8روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے، توشہ خانہ کیس میں فرد جرم عائد

Published

on

چیئرمین پی ٹی آئی کے گرفتار چیئرمین عمران خان پر توشہ خانہ کیس میں فرد جرم عائد کردی گئی۔ جبکہ القادر ٹرسٹ کیس میں عمران خان کا آٹھ دن کا جسمانی ریمانڈ دے دیا گیا۔ عمران خان کے وکیل  نے توشہ خانہ کیس میں فرد جرم موخر کرنے کی استدعا کی۔ جج دلاورہمایوں نے استدعامستردکردی۔

اسلام آباد کی احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے اسلام آباد پولیس لائنز کے گیسٹ ہاؤس میں عارضی بنائی گئی عدالت میں القادر ٹرسٹ کیس کی سماعت کی۔ نیب نے عمران خان کے چودہ روزہ ریمانڈ کی استدعا کی۔ نیب کی طرف سے ڈپٹی پراسیکیوٹر نے دلائل دئیے۔ ڈپٹی پراسکیوٹر نیب نے عدالت کو بتایا کہ گرفتاری کے وقت عمران خان کو وارنٹ دکھائے گئے۔

احتساب عدالت نے دلائل کے بعد ریمانڈ کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کیا جسے بعد میں جاری کردیا گیا، احتساب عدالت نے ریمانڈ کی استدعا منظور کرتے ہوئے عمران خان کو آٹھ دن کے لیے جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے کردیا۔

پولیس لائنز کی گیسٹ ہاؤس میں توشہ خانہ کیس کی بھی سماعت ہوئی۔ کیس کی سماعت جج دلاور ہمایوں نے کی،توشہ خانہ کیس میں عمران خان پر فرد جرم عائد کر دی گئی، عمران خان کے وکیل نے فرد جرم مؤخر کرنے کی استدعا کی جسے مسترد کردیا گیا۔

عمران خان کے وکیل شیر مروت نے کارروائی کے بعد بتایا کہ عمران خان نے توشہ خانہ کیس میں عدالتی کارروائی کا بائیکاٹ کر دیا،فاضل جج پر اعتماد نہیں، کیس منتقل کرنے کی درخواست دی ہے۔

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین

Exit mobile version