Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

تازہ ترین

نئے مالی سال میں مہنگائی میں مسلسل اضافہ، ہفتہ وار بنیادوں پر مہنگائی 0.17 فیصد بڑھ گئی

Published

on

Inflation rate in Pakistan fell below 10% for the first time in 3 years

نئے مالی سال کے پہلے ماہ، مسلسل چوتھے ہفتے بھی مہنگائی میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا،ہفتہ وار بنیادوں پر مہنگائی کی شرح مزید 0.17 فیصد بڑھ گئی،ملک میں ہفتہ وار مہنگائی کی مجموعی سالانہ شرح 20.09 فیصد ہوگئی۔

ادارہ شماریات نےمہنگائی سے متعلق ہفتہ وار رپورٹ جاری کردی ،ایک ہفتے میں19 اشیائےضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا جبکہ حالیہ ہفتے 8 اشیاء سستی اور 24 کی قیمتیں مستحکم رہیں۔

ادارہ شماریات کے مطابق ایک ہفتے میں چکن 4.80 فیصد مہنگا ہوا،لہسن 2.01 ،دال چنا 1.87 اور انڈے 1.71 فیصد مہنگے ہوئے،حالیہ ہفتے بیف 0.93 اورگڑ کی قیمت میں 0.89 فیصد اضافہ ہوا۔

ادارہ شماریات کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ دال مونگ 0.84 اور تازہ دودھ کی قیمت 0.45 فیصد بڑھ گئی،جلانے کی لکڑی 0.23 اور سیگریٹ کی قیمت میں0.12 فیصد کا اضافہ ہوا۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ ایک ہفتے میں ٹماٹر 9.19 اور پیاز 2.14 فیصد سستے بھی ہوئے،کیلے0.53 اور آٹے کی قیمت میں 0.35 فیصد کمی ہوئی،آلو کی قیمت میں 0.17 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی،حالیہ ہفتے ایل پی جی کی قیمت 1.04 فیصد کم ہوئی۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین