Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

تازہ ترین

مہنگائی کم ہو کر 17.3 فیصد پر آگئی، ادارہ شماریات کا بڑا دعویٰ

Published

on

Inflation rate in Pakistan fell below 10% for the first time in 3 years

ادارہ شماریات نے مہنگائی کی شرح میں غیرمعمولی کمی کا دعویٰ کیا ہے، ادارہ شماریات کے مطابق اپریل میں مہنگائی میں اضافے کی شرح 17.3فیصد رہی۔

ادارہ شماریات کے مطابق مارچ میں مہنگائی کی شرح 20.7 فیصد تھی جبکہ اپریل میں مہنگائی میں 3.4 فیصد کمی ہوئی ہے۔

ادارہ شماریات کے مطابق شہری علاقوں میں شرح میں 0.1 فیصد کی کمی اآئی جبکہ شہری علاقوں میں مہنگائی کی شرح 19.4فیصد ریکارڈ کی گئی۔

ادارہ شماریات کے مطابق مچھلی 2.49 فیصد مہنگی اورآلو 2.29 فیصد مہنگے ہوئے اور گوشت کی قیمت میں 1.94 فیصد اورخشک دودھ 1.34 فیصد اضافہ ہوا۔ علاوہ ازیں ایک ماہ پیاز15.58 فیصد اورسبزیاں 11.98 فیصد سستی ہوئیں۔

رپورٹ کے مطابق ایک ماہ میں گندم کی قیمت میں 10.44 فیصد کی کمی ہوئی اور آٹا 9.67 فیصد سستا اور ٹماٹر 6.23 فیصد سستے ہوئے۔

ادارہ شماریات کے مطابق شادی ہال چارجز، جوتے، کپڑے، موٹر فیصل مہنگے ہوئے جبکہ ایک ماہ تعلیمی سروسز ، ٹرانسپورٹ سروسز، گھر کے کرایوں میں اضافہ ہوا۔

واضح رہے کہ اس سے پہلے عالمی بینک اور آئی ایم ایف نے پیش گوئی کی تھی کہ پاکستان میں رواں برس مہنگائی کی شرح 20 فیصد سے زائد رہے گی جب کہ 2025 میں یہ شرح کم ہوکر 15 فیصد پر آئے گی۔

گزشتہ ماہ کے آغاز میں عالمی بینک نے آئندہ سال مہنگائی میں کمی کی پیش گوئی کی تھی۔ عالمی بینک نے رواں مالی سال مہنگائی کی شرح 26 فیصد جبکہ مالی سال 2025 میں15 فیصد تک اور مالی سال 2026 میں مہنگائی کی شرح 11.5 فیصد تک رہنے کی پیش گوئی کی تھی۔

بعدازاں اپریل کے وسط میں آئی ایم ایف نے اگلے مالی سال مہنگائی میں 12.1 فیصد کی نمایاں کمی متوقع ظاہر کی تھی، رواں سال بے روزگاری 8 فیصد اور اگلے سال 7.5 فیصد رہنے کی بھی پیش گوئی کی تھی۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین