Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

نامعلوم ٹارگٹ کلر نے لاہور پولیس میں خوف پھیلادیا، پولیس پر فائرنگ کے واقعات میں ایک سب انسپکٹر سمیت 3 اہلکار شہید ہو چکے

Published

on

لاہور پولیس کو نامعلوم ٹارگٹ کلر نشانہ بنانے لگا،موٹرسائیکل سوار ہیلمٹ پہنے شوٹرنے پولیس یونیفارم میں اہلکاروں کو ٹارگٹ کرتا ہے۔

گزشتہ دو ہفتوں کے دوران شہر میں پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کا چوتھا بڑا واقعہ پیش آیا جب ٹکسالی گیٹ میں نامعلوم ٹارگٹ کلر نے ایک کانسٹیبل پر گولیاں چلائیں۔

فائرنگ کے واقعات میں ایک سب انسپکٹر سمیت تین اہلکار شہید جبکہ دو زخمی ہو ئے، دو روز قبل نشتر کالونی کے علاقے میں بھی پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کی گئی،باغبانپورہ کے علاقے میں بھی کانسٹیبل کو فائرنگ کرکے زخمی کیاگیا۔

نشترکالونی اور باغبانپورہ اہلکار شوٹر کی گولیوں سے شدید زخمی ہو گئے تھے۔جبکہ گلبرگ کے علاقے میں بھی کانسٹیبل ڈیوٹی ختم کرکے جاتے ہوئے زخمی ہوا۔

ان اہلکاروں کا مختلف ہسپتالوں میں علاج جاری ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق ٹارگٹ کلنگ کے بڑھتے واقعات پر پولیس نے سر جوڑ لیے۔پولیس اہلکاروں کو نشانے بنانے والے خطرناک ملزمان کی گرفتاری کے لیے سی آئی اے ،سی ٹی ڈی انوسٹی گیشن سمیت تمام افسران نے حکمت عملی تیار کرلی۔

پولیس افسران کا کہنا ہے کہ شوٹر کسی چوک میں کھڑا ہو جاتا ہے،جیسے ہی وردی میں اہلکار گزرتے ہیں انکوٹارگٹ کرتا ہے۔

سی سی پی او لاہور بلال صدیق کیمانہ نے ایک بار پھر ماتحت افسروں اور اہلکاروں کو ڈیوٹی ختم کرنے کے بعد پولیس یونیفارم نہ پہننے کا حکم دیا ہے۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین