Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

تازہ ترین

دو سال میں مہنگائی کم ترین سطح پر آ گئی، پٹرول مزید سستا ہوگا، وزیراعظم

Published

on

A third party audit should be conducted for projects worth more than 2 billion rupees, Prime Minister's directive

وزیراعظم شہبازشریف نے مہنگائی میں کمی کو عوام کے لئے اچھی خبر قرار دیتے ہوئے پیٹرول کی قیمت میں مزید کمی کا اشارہ دیا ہے۔

وزیر اعظم آفس کی طرف سے جاری بیان میں وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ 2 سال میں مہنگائی کا کم ترین سطح پر آنا معاشی بہتری کے آثار ہیں، 16 ماہ میں جو محنت کی، نگراں حکومت نے اسے جاری رکھا، یہ اسی کے ثمرات ہیں۔

وزیراعظم نے کہا کہ مہنگائی کی شرح 39 فیصد سے پہلے 20 فیصد اور اب 17 فیصد پر آگئی ہے، مہنگائی میں کمی اولین ہدف ہے، اللہ تعالی کے فضل وکرم سے معاشی سرگرمیوں میں تیزی سے عوام کو مزید ریلیف ملے گا۔

شہباز شریف نے مزید کہا کہ پیٹرول کی قیمتوں میں کمی سے بھی عوام کو ریلیف ملے گا کیونکہ عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں نیچے آئی ہیں۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے ہدایت کی کہ صوبائی حکومتیں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی اور اشیائے خورد و نوش کے سرکاری نرخوں پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لیے اقدامات کریں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ اللہ تعالی کے فضل وکرم سے اسی سمت میں چلتے رہنے سے عوام کی زندگیوں میں مزید بہتری ہوگی، سرتوڑ کوشش کررہے ہیں کہ عوام کو جلد سے جلد زیادہ سے زیادہ ریلیف مل سکے۔

اس سے پہلے محکمہ ادارہ شماریات نے مہنگائی کی شرح میں غیرمعمولی کمی کا دعویٰ کیا اور کہا کہ اپریل میں مہنگائی میں اضافے کی شرح 17.3فیصد رہی۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین